سرینگر جموںشاہراہ بند رہنے کے نتیجے میں 54

سرینگر جموں شاہراہ بند رہنے کے نتیجے میں

خشک سبزیوں کے نرخوں میں بے تحاشا اضافہ
سرینگر/06جنوری/برفباری کے بعد جموں شاہراہ بند رہنے کے ساتھ ہی خشک سبزیوں کے نرخوں میں بے تحاشا اضافہ کیا ہے اور وہ اپنے من مانی قیمتوں پر ان چیزوں کو فروخت کرتے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق وادی کشمیر میں کڑاکے کی سردی نے جہاں عام لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے وہیں دوسری طرف سرینگر جموں شاہراہ بند رہنے کے نتیجے میں ناجائز منافع خوروںنے بھی لوگوں کو پریشان کرنا شروع کردیا ہے ۔ لوگوں نے الزام ہے کہ متعلقہ محکمہ ہاتھ پر ہاتھ درے بیٹھا ہے جس کی وجہ سے گراں بازاری عروج پر ہے اور دکاندار کھلے عام اپنے شرائط اور قیمتوں پر اشیاء کو فروخت کرتے ہیں ۔مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آیا ہے جبکہ وادی میں سبزی اور میوہ فروشوں نے عام آدمی کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے گراں بازاری آسمان کو چھو رہی ہے اور سردی کے باوجود خریداروں کے پسینے چھوٹ رہے ہیں ۔لوگوں کے مطابق عام آدمی کے مہنگائی کے ساتھ نبردآزما ہونے کا آغاز ہوا ہے کیونکہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوش رباء اضافہ ہونے کا سلسلہ چل پڑا ہے ۔ نمائندے کے مطابق محکمہ امور صارفین کی غفلت شعاری کے نتیجے میں سرینگر سمیت وادی کے دوسرے قصبہ جات میں دکانداروں نے لوٹ کھسوٹ کا بے تحاشا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔شہر سرینگر میں سبزی و مرغ فروش صارفین کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔لوگوںنے کہاکہ سرینگر جموں شاہرا بند رہنے کے نتیجے میں جہاں دیگر اشیاء ضروریہ کی چیزوں کی قیمتیں بڑھادی گئیں ہیںوہیں پر خشک سبزیوں کی نرخوں میں بھی کافی حد تک اضافہ کردیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں