ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

دنیا بھر میں اومیکرون کے وار جاری

   70 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

دنیا بھر میں اومیکرون کے وار جاری

بھارت میں 90 ہزار سے زائدکویڈ کیسز رپورٹ

سرینگر6جنوری / کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کے باعث دنیا بھر میں انفیکشنز کی تعداد یکدم عروج پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث ہزاروں پروازوں کی منسوخی اور پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت میں اومیکرون ویرینٹ کے باعث صرف 2 روز میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3 گنا بڑھ گئی جس کے پیشِ نظر مہاراشٹرا میں آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ریلیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ادھرمتعدد شہروں میں کورونا کے سلسلے میں کرفیو کے نفاذ اور ماہرین کی جانب سے انفیکشن کے پھیلاؤ کے انتباہات کی وجہ سے سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی مہم روک دی ہے۔اس کے علاوہ متعدد ریاستوں میں تعلیمی ادارے بند، دفاتر میں عملے کی حاضری، ٹرانسپورٹ میں مسافروں اور بند احاطے میں تقریبات میں شرکت کرنے والے افرادکی تعداد محدود کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس بھارت میں ڈیلٹا ویرینٹ کے بدترین پھیلاؤ کے سبب 2لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بنے تھے، ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہوگئی تھی اور شمشان گھاٹوں کے دلسوز مناظر سامنے آئے تھے۔تاہم گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کیسز میں ایک دم بڑا اضافہ دیکھا گیا اور 90 ہزار 928 کووڈ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 325 افراد انتقال کر گئے۔دوسری جانب امریکا میں انفیکشن کی صورتحال بے قابو ہوتی دکھائی دے رہی ہے جہاں دو روز قبل یومیہ کیسز کی تعداد ریکارڈ دس لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔ایسے میں ماہرین صحت نے امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کو12 سے15 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے بھی فائزر، بائیو این ٹیک کے بوسٹر شاٹس کی تجویز دی ہے۔خیال رہے کہ امریکا میں انفیکشن کی شرح میں اس وقت تیزی آئی جب تعطیلات کے بعد ورکرز اور اسکولوں کے طالبعلم واپس آئے جس سے نظامِ صحت پر گنجائش سے زیادہ دباؤ پڑنے، کاروبار اور تعلیمی اداروں کی بندش کا امکان ہے۔ادھر آسٹریلیا میں بھی یومیہ کورونا کیسز نئی بلندی پر پہنچ گئے جس سے ہسپتالوں پر دباؤ، آئسولیشن کی وجہ سے افرادی قوت کی کمی کے سبب کاروبار اور سپلائی چینز معطل ہورہی ہیں۔جمعرات کو موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق آسٹریلیا میں 72 ہزار 392 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک روز قبل سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 64 ہزار 774 تھی۔ادھرجموں وکشمیر میں بدھ کو کووڈ معاملات میں پچھلے تقریباً چار مہینے میں سب سے بڑا اضافہ درج ہونے کے بعد شبانہ کرفیو نافذ کیا گیا۔ حالانکہ سرکاری حکم نامہ میں لفظ کرفیو کا استعمال نہیں کیا گیا ہئے لیکن لکھا گیا ہے کہ اہم خدمات کے بغیر اس وقت میں کسی بھی طرح کی نقل و حمل کی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.