ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

پروفیسر گلشن مجید، شمشاد کرالی واری، عبدالخالق شمس، گلشن بدرنی، اور خالق.

بڑی تعداد میں عائشہ اور آنگن واڑی ورکروں کی شرکت
پلوامہ/تنہا ایاز/ چرار.

ندائے کشمیر /محمد ادریس/آج یہاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کشمیری سیکشن.

نئے سال شروع ہونے کے بعد جموںو کشمیر سرکار کی جانب سے فوج کوبہت بڑا تحفہ

   134 Views   |      |   Friday, December, 9, 2022

سونہ مر گ ،گلمرگ میں ایک ہزار 338کنال اراضی سٹرجیکل ائریاقائم کرنے کے لئے فراہم کرنے کاکیااعلان
سرینگر/ 5جنوری /جموں وکشمیر سرکار نے سونہ مرگ اور پہلگام میں فوج کو سرجیکل ائریا قائم کرنے کے لئے اراضی فراہم کرنے کے فیصلے کوہری جھنڈی دکھادی اور محکمہ مال آنے والے دنوں کے دوران اراضی کا باضابطہ طور دورہ کریگا۔ وادی کشمیرمیں پہلے ہی چار ہزار اراضی فوج کی تحویل میں ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق طو یل عرصے کے بعد جموںو کشمیر سرکار نے کار پس کمانڈر کی جانب سے سرجیکل ایریا کے لئے اراضی فراہم کرنے کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سونہ مرگ پہلگام کے دو سیاحتی مقامات پر ایک ہزار 338کنال اراضی فراہم کرنے کے معاملے کو ہری جھنڈی دکھائی ہے ۔کارپس کمانڈر نے جون 2020میں سٹرجیکل ائریا قائم کرنے کے لئے جموںو کشمیر سرکار کو اراضی فراہم کرنے کے سلسلے میں درخواست پیش کی تھی اور سرکار نے اراضی فراہم کرنے کے معاملے پر حامی بھری تھی تاہم سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اعتراض کیاتھا اور فوج کو سٹرجیکل ائریا قائم کرنے کے لئے اراضی فراہم کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی تھی اور یہ معاملہ جموںو کشمیر لداخ ہائی کورٹ میں چلاگیاجہاں بعد میں عدالت نے بھی فوج کو اراضی فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی ۔حکومت نے آرٹیکل 443جموں وکشمیر ڈیولپمنٹ ایکٹ سیکشن 3کے تحت سٹرجیکل ایریا نامزد کرنے کے لئے فوج کو ایک ہزار 338کنال اراضی فراہم کرنے کے فیصلے کو ہری جھنڈی دکھائی اور محکمہ مال آنے والے دنوں کے دوران دو صحت افزاء مقام گلمرگ اور سونہ مرگ میں اراضی کی نشاندہی کریگا ۔فوج کوجموںو کشمیر حکومت کے قوانین پر عمل کرنا ہوگا اگر کسی بھی عدالت کی جانب سے اراضی دینے کے فیصلے کوچلینج کیاگیااور حکم انتہائی اجراء کیاگیاتو اس پر عمل کرنا ہوگا، جبکہ ماحولیات کو آلودگی سے صاف رکھنے کے احکامات پربھی من وعن عمل کرنی ہوگی ۔وادی کشمیرمیں پہلے ہی فوج کے پاس چار ہزار 28کنال اراضی تحویل میں ہے اور اب جموں وکشمیر سرکار نے رواں برس کے پہلے ماہ کے دوران فوج کوبڑا تحفہ پیش کرتے ہوئے ایک ہزار 338کنال مزیداراضی فراہم کرنے کے فیصلے کو منظوری دی ہے ۔سال 2020میں بھی سابق لیفٹننٹ گور نر جی ایم مرمو کے وقت کارپس کمانڈر نے اراضی فراہم کرنے کے بارے میں یاد دہانی کی تھی تاہم اس وقت یہ معاملہ سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مداخلت کے بعد التواء میں ڈالا گیااور ایک سال آٹھ ماہ گزرنے کے بعد سرکار نے فوج کو سٹرجیکل ائیریا قائم کرنے کے لئے اراضی فراہم کرنے کافیصلہ لیا۔

متعلقہ خبریں

پروفیسر گلشن مجید، شمشاد کرالی واری، عبدالخالق شمس، گلشن بدرنی، اور خالق پرویز اعزازات پانے والوں میں شامل ندائے.

بڑی تعداد میں عائشہ اور آنگن واڑی ورکروں کی شرکت
پلوامہ/تنہا ایاز/ چرار شریف بڈگام کے لائف سکول میں سیو دی ڈیسٹیٹیوٹ.

ندائے کشمیر /محمد ادریس/آج یہاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کشمیری سیکشن شعبئہ ماڈرن انڈین لنگویجز کے اہتمام سے.

تین منزلہ مکان جل کر خاکستر
بنی /ندائے کشمیر/مدثر علی/ کل 6نومبر منگلوار کو دیر رات گئے تقریباً 9:45 پر تین منزلہ.

ندائے کشمیر/محمد ادریس/گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری کے لیے یہ ایک قابل فخر بات ہے کہ اس کے ایک ہونہار طالب علم.