8جنوری کوسونہ مرگ میں فیسٹول کاانعقاد ہوگا 101

8جنوری کوسونہ مرگ میں فیسٹول کاانعقاد ہوگا

سرمائی کھیلوں کا اہتمام ہوگا اور سیاحوں کوراغب کیاجائیگا /سرمد حفیظ
سرینگر/ 5جنوری //ملکی غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرانے کے سلسلے میں ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ نے 8جنوری کو سونہ مرگ میں فیسٹول منعقد کرنے کافیصلہ کیااور اس سلسلے میں تیاریوں کوآخری شکل دی جارہی ہے سونہ مرگ میں سرمایہ کھیلوں کویقینی بنانے کی خاطر بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہے ۔اے پی آ ئی نمائندے کے مطابق محکمہ سیاحت کی طرف سے صحت افزاء مقام سونہ مرگ میں 8جنوری کو فیسٹول منعقد کیاجارہاہے جسکے لئے محکمہ نے پہلے ہی احکامات صادر کئے ہے ۔نمائندے کے مطابق رواں برس میں گلمرگ ،پہلگام کی طرح حکومت نے صحت افزاء مقام سونہ مرگ کوموسم سرما کے دوران کھلارکھنے کاعلان کیاہے تاکہ وادی کشمیرکے دیگرسیاحتی مقامات کی طرح ملکی غیرملکی سیاح موسم سرماکے دوران سونہ مرگ کے بر فیلے پہاڑوں سے لطف اندوز ہوسکے اور یہاں پرموسم سرما کے دوران زیادہ سے زیادہ سیاحوں کوراغت کیاجائے ۔سونہ مرگ میں سیاحوں کے آنے سے روز گار کے وسائل بھی پیدا ہونگے۔ نمائندے کے مطابق سیاحتی مقام سونہ مرگ باری برف باری کی وجہ سے پانچ ماہ سے بندپڑی ہوئی ہے جسکی وجہ سے یہاں سیاحتی شعبہ سے وابستہ لوگون کوروز گار متاثر ہوا اب جبکہ سرکار نے سونہ مرگ کو سال بھر کے لئے کھلا رکھنے کافیصلہ کیاہے جس سے سیاحت سے وابستہ لوگوں میں بھی امید کی کرن جاگ گئی ہے ۔سونہ مرگ میں سیاحوں کی آمد رفت کاسلسلہ شروع ہوا ہے تاہم سونہ مرگ سے گیارہ کلومیٹر گگن گیر کے مقام سے سیاحوں کومایوس ہوکر واپس لوٹناپڑتا تھا تا ہم اب رواں برس کے حکومت نے سیاحوں کوسونہ مرگ تک پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھائے ہے، جبکہ سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی محکمہ ،صحت ،پولیس ،پاور ڈولپمنٹ کو بھی سونہ مرگ میں متحرک کردیاگیاہے ۔نمائندے کے مطابق 8جنوری کو شروع ہونے والے فیسٹول کے لئے تمام تیاریوں کوآخری شکل د ی جارہی ہے۔ سیکریٹری ٹور ازم سرمد حفیظ کے مطابق سونہ مرگ کوموسم سرما کے دوران کھلا رکھنے سے قبل سونہ مرگ ہوٹل مالکان کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی گئی جسکے دوران ا ن سے کہاگیاتھاکہ وہ اپنے ہوٹلوںمیں گرمی کاانتظام رکھے تاکہ سیاحوں کوکسی بھی قسم کامشکل پیش ناآ ئیں ۔انہوںنے کہا کہ رواں برس سونہ مرگ میں موسم سرما کے دوران جواہرانسٹی چیوٹ آ موتینگ پہلی بار سٹنگ کورس کرنے جارہاہے اور محکمہ سیاحت بھی سلیج کورس کے علاوہ کئی سٹنگ کورس کرنے جارہاہے تاکہ سونہ مرگ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوسکے ۔انہوںنے کہاکہ 8جنوری کوسونہ مرگ میں فیسٹول منعقدکرنے سے پہلے زیادہ سے زیادہ سیا حوں کو راغب کیاجارہاہے تاکہ وہ موسم سرما کے دوران سونہ مرگ کی سیر وتفریح سے لطف اندوز ہوسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں