55

پنجاب میں وزیراعظم مودی کی سیکورٹی میں بڑی چوک مظاہرین نے روکا قافلہ، چنئی سرکار سے مانگی رپورٹ

وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک روزہ دورہ پنجاب کے دوران سیکورٹی میں بڑی چوک کا معاملہ سامنے آیا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا کہ آج صبح وزیر اعظم بٹھنڈہ پہنچے جہاں سے انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سے حسینی والا میں واقع قومی شہداء کی یادگار پر جانا تھا۔ بارش اور کم بصارت کی وجہ سے وزیر اعظم نے تقریباً 20 منٹ تک موسم صاف ہونے کا انتظار کیا۔ جب موسم بہتر نہیں ہوا تو فیصلہ کیا گیا کہ وہ سڑک کے ذریعہ سے میموریل کا دورہ کریں گے جس میں 2 گھنٹے سے زیادہ وقت لگے گا۔ڈی جی پی پنجاب پولیس کی جانب سے ضروری حفاظتی انتظامات کی تصدیق کے بعد انہوں نے سڑک کے ذریعہ سفر شروع کیا۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ حسینی والا میں قومی شہداء کی یادگار سے تقریباً 30 کلومیٹر دور جب وزیر اعظم کا قافلہ فلائی اوور پر پہنچا تو پتہ چلا کہ کچھ مظاہرین نے سڑک بلاک کر دی تھی۔ وزیر اعظم 15-20 منٹ تک فلائی اوور پر پھنسے رہے۔ یہ وزیراعظم کی سیکورٹی میں ایک بڑی چوک تھی۔پنجاب حکومت کو وزیراعظم کے شیڈول اور سفر کے منصوبوں سے پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔ پروٹوکول کے مطابق انہیں سیکورٹی کے ساتھ ساتھ ہنگامی منصوبہ تیار رکھنے کیلئے ضروری انتظامات کرنے تھے۔ وزارت نے کہا کہ ساتھ ہی ہنگامی منصوبہ کے پیش نظر پنجاب سرکار کو سڑک راستے سے کسی بھی ا?ندولن کو محفوظ بنانے کیلئے اضافی سیکورٹی فورسیز کو تعینات کرنا تھا ، جو واضح طور پر تعینات نہیں تھے۔ اس سیکورٹی چوک کے بعد بٹھنڈہ ہوائی اڈے پر واپس جانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزارت داخلہ نے اس پورے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریاستی حکومت نے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ ریاستی حکومت کو بھی اس کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں