44

پیر پنچال کے آر پار خراب موسمی صورتحال جاری ، دوسرے روز بھی کہیں جم کر تو کہیں ہلکی برفباری

معمول کی زندگی بری طرح متاثر ،وادی کا فضائی و زمینی رابطہ بیرون دنیا سے دوسرے روز بھی منقطع
سرینگر/05جنوری/پیر پنچال کے آر پار بدھ کو مسلسل دوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری رہا ۔بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی بارشوں اور برفباری سے معمول کی زندگی بری طرح سے متاثر رہی جبکہ چلہ کلاں کی شدیدسردی نے لوگوں کو کپکپا دیا۔برفباری کے نتیجے میں وادی کا بیرون دنیا سے زمینی و فضائی رابطہ دوسرے روز بھی منقطع رہا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک بھاری سے درمیانی درجے کی برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ جنوری کی شام سے موسمی صورتحال میں ایک دن کیلئے بہتری آسکتی ہے تاہم 7اور 8جنوری کو پھر سے بھاری سے درمیانی درجے کی برفباری کا امکان ہے ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق سوموار اور منگل کیدرمیابی رات سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں رواں سال کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی جس کا سلسلہ بدھ کو دوسرے روز بھی جا ری رہا ۔ شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال و جنوب میں میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی تاہم بالائی علاقوں میں جم کر برفباری ہوئی جس دوران کہیںمقامات پر ایک سے دو فٹ جبکہ کہیں ایک جگہوںپر سے تین فٹ برف ریکارڈ کی گئی ۔ سرینگر ، پلوامہ ، شوپیان ، اننت ناگ اور کولگام، بانڈ ی پورہ ، کپواڑہ ، بانڈی پورہ ، بڈگام اور گاندبل کے علاوہ پیر پنچال کی پیاڑیوں اور جواہر ٹنل پر بھاری برفباری ریکارڈ کی گئی ہے ۔ شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ جنوبی و شمالی کشمیر کے علاقوں میں بدھ کو بھی دن بھر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث معمول کی زندگی بری طرح سے متاثر رہی ۔ ادھر پہہلگام ، ٹنگمرگ ، شوپیان ، بڈگام اور دیگر کئی علاقوںکے ساتھ ساتھ گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں اور جنوبی کشمیر کے کے علاقوں میں خشک سالی کے بعد برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا جو آخری اطلاعات ملنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں منگل کی صبح سے ہی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے پہاڑی علاقوں میں بھی بھاری برفباری ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے پہاڑیوں پر 1فٹ سے 1.5فٹ برف پڑی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں ایک سے دو فٹ برف ہوئی۔اسی طرح کی اطلاعات شمالی کشمیر کے بالائی علاقوں سے بھی موصول ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ وسطحی ضلع بڈگام کے دور دراز علاقوں میں بھی شدید برفباری سے سخت سردی پیدا ہوئی۔ گاندربل ، کنگن اور سونہ مرگ میں شدید برفباری کے نتیجے میں سونہ مرگ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ادھر شہر آفاق گلمرگ میں ہوئی شدید برفباری سے وہاں سیر پر آئے ہوئیے سیلانیوں نے برفباری کا خوب مزہ لیا ۔ برفباری کے نتیجے میں گلمرگ سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثرہ ہوئی ۔ گلمرگ سے ٹنگمرگ جانے والی گاڑیوں کو اُسی صورت میں اجازت دی جائے گی جب وہ ٹائروں پر چین لگائیں گے اور اس روٹ پر صرف 4×4گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہوگی۔ادھر وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں کا قہر جاری ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔جبکہ شہر ہ آفاق گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 33 ملی میٹر تازہ برف ریکارڈ ہوئی ہے۔گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سیاحتی مقام پہلگام میں 15گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملی میٹر تازہ برف ریکارڈ ہوئی ہیاور کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 ملی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے۔کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درج حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ادھر موصولہ اطلاعات کے مطابق سونہ مرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قریب ڈیڑھ فٹ برف جمع ہوئی ہے جبکہ بانڈی پورہ- گریز روڈ کو بند کر دیا گیا ہے اور بانڈی پورہ میں تین سے چار انچ برف جمع ہوئی ہے۔کپوارہ کے بالائی علاقوں میں قریب دو فٹ برف جمع ہوئی ہے جس کے باعث کیرن، مڑھل سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل بند کر دی گئی ہے۔ دریں اثناء سرینگر جموں شاہراہ پر ہوئی ہوئی تازہ برفباری کے نتیجے میں شاہراہ کے دونوں اطراف دوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل حمل کی اجازت نہیں دی گئی ۔ جس کے نتیجے میں شاہراہ پر سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئی ہیں ۔ اس دوران مغل روڑ اور اس کے گردونواح علاقوں میں ہوئی برفباری سے مغل روڑ کو ٹریفک کی آواجاہی کیلئے بند کردی گئی ہے ۔ اس دوران زوجیلااور سونہ مرگ میں ہوئی بھاری برفباری کے نتیجے میں سرینگر لہہ شاہراہ پر ٹریف کی آواجاہی بند کردی گئی ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق پیر پنچال کے آر پار اگلے 24گھنٹوں تک میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہونے کے امکانات ہے اور کہا کہ موسمی صورتحال میں 06جنوری بعد ہی بہتری آنے کی امید ہے ۔ ادھر کم روشنی کے باعث سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دوسرے روز بھی فضائی خدمات بھی متاثر رہی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں