ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

چند گام ٹہاب پلوامہ شبانہ جھڑپ ,دوغیر ملکی سمیت تین جنگجو جاں بحق

   84 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

۔کشمیر میں رواں برس47مقامی سمیت 62 عسکریت پسند مارے گئے: آئی جی پی

، دو امریکی ساخت رائفلیں سمیت دیگر اسلحہ برآمد،پولیس و سیکورٹی فورسز کیلئے بڑی کامیابی / آئی جی پی کشمیر
سرینگر/05جنوری/وادی کے شمال و جنوب میں جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ جنوبی ضلع پلوامہ کے چند گام ٹہاب علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ دوغیر ملکی سمیت تین جنگجو جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں ۔آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے جھڑپ میں تین جیش جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک جنگجوئوں سے دو امریکی ساخت رائفلیں اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا گیا ۔ ادھر جھڑپ کے ساتھ ہی جنوبی ضلع پلوامہ کے کئی علاقوں میں انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ۔سی این آئی کو ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق چند گام ٹہاب پلوامہ میں جنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے علاقے کو منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو ہی محاصرے میں لیا اور وہا ں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں دو بدو جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میںکچھ وقت تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہاجبکہ فائرنگ کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی مزید کمک علاقے میںروانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور جنگجوئوںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے ۔ذرائع کے مطابق اسی دوران سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں پھنسے عسکریت پسندوں کو ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کی تاہم کئی بار خود سپردگی کا موقعہ جنگجوئوں نے ٹھکراد دیا جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں کچھ وقت تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے بعد جونہی جھرپ کے مقام پر خاموشی چھا گئی تو وہاں سے جھڑپ کے مقام سے تین جنگجوئوں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی ۔ جن کے بارے میںبتایا گیا ہے کہ وہ عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ تھے اور ان میں سے دو غیر مقامی جنگجو بھی شامل تھا جبکہ ایک مقامی جنگجو کی شناخت اوئیس امین ساکنہ پلوامہ کے بطور ہوئی ہے ۔ کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ ضلع پلوامہ کے چند گام علاقے میں شبانہ تصادم آرائی کے دوران جیش سے وابستہ غیر ملکی جنگجو سمیت 3 ملی ٹینٹ مارے گئے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ جنوبی ضلع پلوامہ کے چند گام علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اْنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔اْنہوں نے کہا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی، چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی جس دوران تین جنگجو مارے گئے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مہلوک جنگجوئوں سے دو امریکی ساخت رائفلیں اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا گیا ۔ انہوں نے لکھا کہ تین جنگجوئوں کی جھڑپ میں ہلاکت پولیس و سیکورٹی فورسز کیلئے بڑی کامیابی ہے ۔ ادھر جھڑپ کے ساتھ ہی جنوبی ضلع پلوامہ کے کئی علاقوں میں انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.