سرینگر میں 24 مارچ سے نیشنل سافٹ ٹینس چمپئن شپ کا اہتمام 60

برف باری سے نمٹنے کے لئے صوبائی کمشنر کی سربراہی میں سرینگر میں اعلیٰ سطحی میٹنگ

جل شکتی ،بجلی ،صحت ،فلڈ کنٹرول،امورصافین کے محکموں کو متحرک کردیاگیا
سرینگر/ 4جنوری / ناساز گار موسم اور بھاری برفباری کے امکانات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام اداروں کومتحرک کر دیاگیا ہے تاکہ لوگوں کو کسی بھی طرح کے مشکل کا سامناناکرنا پڑے ۔محکمہ صحت کی جانب سے تمام میڈیکل افسروں بلاک میڈیکل افسروں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہیڈ کواٹر کسی بھی صورت میں ناچھوڑ دے اور بغیر کسی اجازت کے ڈاکٹروں کو چھٹی پر روانہ نا کریں ۔ برفباری سے نمٹنے کے لئے صوبائی کمشنر کی سر براہی میں بھی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جسکے دوران تمام ڈپٹی کمشنروں سے کہاگیاہے کہ وہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے تاکہ کسی بھی انہونی صورتحال کاسامناناکرناپڑے ۔اے پی آ ئی کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے بعد صورتحال سے نمٹنے کیلئے صوبائی کمشنر پی کے کولی کی سر براہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی ۔اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران ناساز گار موسم اور برف باری سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔امور صارفین عوامی تقسیم کاری بجلی صحت ارگیشن فلڈ کنٹرول جل شکتی محکموں کے سربراہوں سے کہاگیاہے کہ وہ متحرک رہے اور لوگوں کو ہر طرح کی سہولیت بہم پہنچائے تاکہ انہیں برف باری کے دوران مشکلوں کاسامناناکرنا پڑے ۔صوبہ کشمیر میں بھاری برف باری کے امکانات کومد نظررکھتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروس کشمیر مشتاق احمد نے تمام چیف میڈیکل افسروں میڈیکل سپر انٹنڈوں بلاک میڈیکل افسروں کو ہدایت کی کہ وہ ہمہ وقت اپنی خدمات انجام دینے کے لئے تیار رہے اسپتالوں میں بیماروں کے علاج و معالجے کے سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت ناکریں۔ میڈیکل سپرانٹنڈوں چیف میڈیکل افسروں بلاک میڈیکل افسروں سے کہاگیا کہ وہ ہیڈ کواٹروں پرحاضر رہے اور کسی بھی ڈاکٹر پیرا میڈیکل عملے کوبغیر اجازت کے چھٹی پر روانہ ناکریں ۔صوبائی کمشنر نے امور صارفین عوامی تقسیم کاری محکمہ سے رسوئی گیس مٹی کے تیل غذائی اجناس کی موجودگی کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ جل شکتی محکمہ کوہدایت کی گئی کہ وہ لوگوں کو پینے کاصاف پانی فراہم کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت ناکرے آر اینڈبی محکمہ سے کہاگیاہے کہ وہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے ہر طرح کے اقدامات اٹھائے مختلف اداروں کے سربراہوں نے اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران یقین دلایا کہ وادی میں ناساز گار موسم اور برف باری سے نمٹنے کے لئے وہ تمام اقدامات اٹھائے گئے ہے جن سے لوگوں کوراحت پہنچائی جاسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں