59

جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں کوو ڈ کا پھیلائو بدستور جاری

نئے 65معاملات کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 22289تک پہنچ گئی

سرینگر/04جنوری/جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں کوو ڈ کا پھیلائو بدستور جاری ہے جس کے چلتے نئے 65معاملات کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 22289تک پہنچ گئی ہے جبکہ لداخ صوبے میں ابھی 249فعال معاملات ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میںجہاں آئے روز کیسوں میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے وہیں لداخ میں بھی کووڈ کی دوسری لہر کا پھیلا ئو جاری ہے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں لداخ میں 65نئے کیس درج ہوئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 22289تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں سے 58نئے کیس لہہ جبکہ 7کرگل سے درج کئے گئے ۔ نئے معاملات کے ساتھ ہی لہہ میں فعال معاملات کی تعداد198جبکہ کرگل میں 51تک پہنچ گئی ہے ۔ ساتھ ہی لداخ میں کووڈ سے ابھی تک 220اموات ہوئی ہے جن میں سے 162لداخ میں جبکہ 58اموات کرگل میں درج ہوئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں