45

بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش فوج نے بنائی ناکام

پونچھ اور راجوری کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری
سرینگر/04جنوری/فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں ایک بڑی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے جس کے بعد پونچھ اور راجوری کے جنگلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پونچھ کے ہمر میر بالاکوٹ سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی حفاظت پر تعینات فوجی اہلکار وں نے اس پار سے مسلح جنگجوئوںکے ایک گروپ کی مشکوک نقل و حمل دیکھی جو اس پار دراندازی کرکے داخل ہونے کی کوشش میں تھے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق درندازوں کے گروپ کی نقل و حمل دیکھنے کے بعد سرحد کی حفاظت پر تعینات فوجی اہلکاروں نے انہیںلکارا اور واپس جانے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس گروپ نے آگے بڑھنے کی بھی کوشش کی تاہم متحرک فوجی اہلکاروں نے انہیں واپس جانے پر مجبور کیا ۔ دفاعی ترجمان نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر فوج نے سوموار کو مشکوک نقل و حمل دیکھی جس دوران دراندازوں کا ایک گروپ اس پار داخل ہونے کی کوشش میں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس گروپ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا جس کے بعد انہیں واپس جانے پر مجبور کیا گیا ۔ ادھر درندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد فوج و فورسز نے پونچھ اور راجوری کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور فوج و فورسز کو خدشہ ہے کہ مسلح جنگجو جنگلات میں کہیں چھپے بیٹھے ہیں جن کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں