47

ملک میں اومیکرون کے یومیہ معاملات میں اضافہ،طبی ماہرین کوتشویش

کیسوںکی تعداد1900کے قریب پہنچ گئی

سری نگر:۴،جنوری//کوروناکے یومیہ کیسوںمیں تیزی آنے کے بیچ بھارت میں اومیکرون بھی تیزی سے پھیل رہاہے۔منگل کے روز ملک میں اومیکرون کیسوںکی تعداد1900کے قریب پہنچ گئی ۔جے کے این ایس کے مطابق مہاراشٹرمیں ومیکرون متاثرین کی کل تعداد568،دہلی میں382،کیرلامیں185،راجستھان میں174،گجرات میں152اورتامل ناڈئومیں مریضوں کی تعداد121تک پہنچ گئی۔منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت نے ملک میں اومیکرون کیسوںکی تعداد1700سے زیادہ ہونے کی بات کہی تاہم بعدازاں آنے والے اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں کوروناکی نئی قسم اومیکرون نے اب تک1892افرادکومتاثرکیاہے ۔دستیاب اعدادوشمار کے مطابق اب تک766افرادمتعدی بیماری سے صحت یاب ہوئے ہیں۔دستیاب معلومات کے مطابق ملک کی23ریاستوںمیں اومیکرون پھیل چکاہے اوریومیہ کیسوںکی تعدادبڑھ رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہریانہ میں53،اورکرناٹک میں64افراداومیکرون میں مبتلاء ہیں جبکہ باقی ریاستوںمیں بھی مریضوںکی تعدادمیں اضافہ ہورہاہے۔خیال رہے سوموار کے روز نجی نیوزچینل این ڈی ٹی وی نے ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیاتھاکہ ملک میں اومیکرون تیزی کیساتھ پھیل رہاہے اورآنے والے دنوںمیں یومیہ ہزاروں نئے کیس سامنے آسکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں