سرکاری ملازمین کو پھر ایک بار بائیومیٹرک حاضری سے مستثنیٰ رکھا گیا /ڈاکٹر جتیندر سنگھ
سرینگر/04جنوری/ملک میںاومیکرون کے اور کووڈ19کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر وزیر اعظم دفتر میں پی ایم او اور وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کے آخر تک بائیومیٹرک حاضری سے مستثنیٰ رکھا ہے ۔ جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ دیگر مرکزی زیر انتظام علاقوں اور ریاستوں میں بھی اس کااطلاق ہوگا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر سمیت ملک کے دیگر حصوں میں سرکاری ملازمین کو بائیومیٹرک حاضری سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے ۔ سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں کووڈ 19اور اومیکرون کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر مرکز نے یہ قدم اُٹھایا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمے،عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کووڈ کے معاملوں میں اضافے کے سبب سرکاری ملازمین کیلئے بائیومیٹرک حاضری کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیاہے۔ محکمے نے کہا ہے کہ Biometric حاضری 31جنوری تک معطل رہے گی۔ سبھی محکموں کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ سبھی ملازمین ہر وقت ماسک پہنیں اور کووڈ سے متعلق احتیاطی اقدامات پر عمل کریں۔ذرائع نے بتایا کہ سرکاری دفاتر میں کسی بھی ملازم کو بغیر ماسک کے کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ سماجی دوری اور ہاتھوں سینی ٹائز کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ ملک میں کووڈ 19کے معاملات میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اوراس کے ساتھ ساتھ کووڈ کی نئی ویرینٹ اومیکرون کے کیس بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔