13

اوکے کولگام میں مسلح تصادم آرائی

دو لشکر جنگجو جاں بحق ، قابل اعتراض مواد برآمد/ پولیس

سرینگر/04جنوری/وادی کے شمال و جنوب میں جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ جنوبی ضلع کولگام کے اوکے علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ دو جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ پولیس نے جھڑپ میں دو جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کو خود سپردگی کا کئی بار موقعہ دیا گیا تاہم انہوں نے پیشکش ٹھکر ادی ۔سی این آئی کو ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق کولگام کے اوکے علاقے میں دو جنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور وہا ں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں دو بدو جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میںکچھ وقت تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہاجبکہ فائرنگ کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی مزید کمک علاقے میںروانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور جنگجوئوںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے ۔ذرائع کے مطابق اسی دوران سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں پھنسے عسکریت پسندوں کو ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کی تاہم کئی بار خود سپردگی کا موقعہ جنگجوئوں نے ٹھکراد دیا جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں کچھ وقت تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے بعد جونہی جھرپ کے مقام پر خاموشی چھا گئی تو وہاں سے جھڑپ کے مقام سے دو جنگجوئوں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی ۔ جن کے بارے میں بتایا گیا کہ دونوں کا تعلق عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے تھا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے علاقے میں جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھرپ میں دو جنگجو مارے گئے جو لشکر طیبہ سے وابستہ تھے ۔ پولیس کے مطابق جنگجووں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج اور پولیس نے منگل کی علی الصبح اوکے گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجووں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں کو ہتھیار ڈال کر خود سپردگی کرنے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے پیشکش ٹھکرادی جس کے بعد دونوں کو مارا گیا ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ دونوں جنگجوئوں کا تعلق عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے تھا اور ان کے قبضے سے قابل اعتراض مواد بر آمد کر لیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں