ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں نئی دلّی میں اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگ

   83 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

حکومت سرحدی علاقوں کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے/ امیت شاہ

ابھرتے ہوئے چلینج سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے/ امیت شاہ

سرینگر/04جنوری/جموں کشمیر میں غیر ملکی جنگجوئوں کی سرگرمیوں کے پیش نظر خطے میں پیدا شدہ صورتحال کے حوالے سے وزیر داخلہ امت شاہ نے نئی دلی میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی جس میں مرکزی خفیہ ایجسنیوں ، آرمڈ پولیس فورس، مسلح افواج کی انٹلی جنس کی شاخیں اوردیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی ۔ اس میٹنگ میں جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک بھی کی حفاظتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال اوروادی میںگزشتہ ایک مہینے میںکئی غیر ملکی جنگجوئوں کی ہلاکت کے تناظر میں وزیرداخلہ امت شاہ نے نئی دلّی میں ایک اعلیٰ سطح کی سکیورٹی میٹنگ منعقد کی جس میں ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں موجودہ خطرے کی صورتحال اور ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجوں کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں سینٹرل انٹلیجنس ایجنسیوں، سینٹرل آرم پولیس فورسز، مسلح افواج کی انٹلیجنس شاخیں، مالیہ اور ریونیو انٹلیجنس ایجنسیوں کے سربراہوں نے شرکت کی۔ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل صاحبان نے بھی ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں امت شاہ نے ملٹنسی کے مسلسل خطرات، عالمی عسکری تنظیموں،ملٹنسی کی مالی اعانت کرنے، تخریب کاروں اور مجرموں کے درمیان منظم ساز باز، اسپیس کے غیرقانونی استعمال اور غیرملکی جنگجووئوں کی نقل و حمل کو اجاگر کیا۔ وزیرداخلہ نے مرکزی اور ریاستی سکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل اور تعاون کی ضرورت پر زور دیاگیا ۔ اس دوران میٹنگ میں جموںکشمیر میں پاکستان کیساتھ لگنے والی سرحدی صورتحال پر بھی بات کی گئی اورحالیہ دراندازی کے واقعات بھی زیر بحث لائے گئے۔ اس موقعے پر امت شاہ نے حفاظتی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی چلینج سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے نئے اُبھرتے ہوئے چلینجوں کا مقابلہ کریں۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.