52

پانی کی سپلائی بری طرح سے متاثر۔محکمہ جل شکتی پرعدم توجہی کاالزام

گوسو پلوامہ میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف لوگوں کا احتجاج
سرینگر / 3 جنوری //پلوامہ کے گوسوعلاقے میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے جس کے نتیجے میںمقامی آبادی سخت مشکلات سے دو چارہے۔ علاقے کے لوگوں نے محکمہ جل شکتی پرالزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ ہذا کے متعلقہ افسران کی عدم توجہی سے پانی کی سپلائی بری طرح سے متاثر ہے۔ علاقہ پچھلے ایک ماہ سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو چلہ کلان کی اس سخت سردیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک مقامی شہری نے سی این ایس کو بتایا کہ جل شکتی کے افسران کی لاپرواہی کی وجہ سے علاقے میں پینے کے پانی کی قلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ لوگوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو اس سلسلے میں آگاہ کیا تاہم یقین دہانیوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا ہے۔انہوں نے گورنر انتظامیہ اور محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ادھر علاقے کے آستان پورہ گوسو میں بھی لوگوں نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ آستان پورہ گزشتہ ایک ماہ سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے جس کی وجہ سے لوگو ں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگو ں نے بتا یا کہ اس علاقہ میں سپلائی لائن بوسیدہ ہو چکی ہے اور جل شکتی محکمہ نے ان پایپو ں کو بدلنے کا کام شروع کیا ہے لیکن فی کنبے کو تین ہزار روپے بطور کنکشن وصول کیا جارہا ہے۔اانہوں نے کہا کہ یہ علاقہ گزشتہ ایک ماہ سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ محکمہ نے کام کو ادھوار چھو ڑ دیا ہے جس کی وجہ سے سر دیو ں کے ان ایام میں یہا ں کی خواتین کو پینے کا پانی حاصل کرنے کے لئے دور دور تک سفر کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگو ں نے جل شکتی محکمہ سے مطالبہ کیا کہ علاقہ میں با قی ماندہ پایپو ں کو فوری طور بچھایا جائے اور پینے کا پانی فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں