راج ناتھ سنگھ نے ملائیشیا کے ہم منصب کے ساتھ دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا 52

چین ہو یا پاکستان ملک کی سالمیت پر کوئی انچ آنے نہیں دینگے/ راجناتھ سنگھ

بھارت اب کمزور نہیں ایک طاقت ور ملک ہے
سرینگر/03جنوری/چین اور پاکستان کے نام سخت پیغام دیتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کشیدگی پھیلا کر بھارت کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے بصورت دیگر کوئی بھی جوابی کارورائی کرنے سے گریز نہیںکیا جا سکتا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لکھنو میں ایک پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پاکستان کا ذکر کیا اور کہا کہ بھارت اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتا ہے لیکن پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے۔مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں بھارت اب کمزور نہیں بلکہ طاقتور ملک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ہم نے پوری دنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ بھارت کی طاقت کنتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی لداخ میں چینی فوج کے ساتھ مقابلہ میں بھی دنیا کو پتہ چل گئی ہے کہ بھارت کے خلاف کوئی انکھ اٹھ نہیں دیکھ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کو یقین دلا نا چاہتے ہیں کہ ہماری حکومت ہندوستان کا سرنہیں جھکنے دے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی معیشت بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے صاف کردیا کہ بھارت کسی بھی قیمت پر چین ہو یا پاکستان کی جارحیت برداشت نہیں کرے گا بلکہ فوج کو جارحیت کو منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے تمام ہمسیایہ ملکوں بشمول پاکستان سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے تاہم ملک کی سالمیت پر کوئی انچ آنے نہیں دیگے اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں