ٹیکہ کاری کے ساتھ ساتھ وبائی بیماری کے خاتمہ کیلئے احتیاط برتنے کی ضرور ت/ وزیر اعظم مودی ٹیکہ کاری کورونا وبا سے لڑنے کیلئے موثر ترین ہتھیار / لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا 50

ٹیکہ کاری کے ساتھ ساتھ وبائی بیماری کے خاتمہ کیلئے احتیاط برتنے کی ضرور ت/ وزیر اعظم مودی

ٹیکہ کاری کورونا وبا سے لڑنے کیلئے موثر ترین ہتھیار / لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا
سرینگر/03جنوری/بھارت بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی سوموار کی صبح سے 15 سے18 برس کی عمر تک کے بچوں کے لئے پہلی کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا۔ ٹیکہ کار لگانے مہم کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا جبکہ جموں کشمیر میں اس مہم کا آغاز جموں میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کیا ۔ سی این آئی کے مطابق سوموار کی صبح سے 15 سے18 برس کی عمر تک کے بچوں کے لئے پہلی کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغازکیا گیا ۔ مہم کی شروعات کے ساتھ ہی وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ بچوں کو ٹیکے کی سخت ضرورت ہے ان کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے سائنسدانوں کو مبارکباددی کہ کم عرصے میں یہ ویکسین بنائی گئی لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ لوگوں کو برابر احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ٹیکہ لگانے کا یہ مقصد نہیں ہے کہ ہم ماسک اور سماجی دوری کا خیال نہ رکھیں۔ادھرکشمیر سے لیکر کنیا کماری ،آسام اور دوسری ریاستوںمیں بھی 15 سے18 برس کی عمر تک کے بچوں کے لئے پہلی کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ ادھر جموں و کشمیر حکومت نے پیر کے روز یونین ٹیریٹری میں 15 سے18 برس کی عمر تک کے بچوں کے لئے پہلی کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے جموں وکشمیر کے بیس اضلاع میں 822 ویکسینیشن مراکز قائم کئے گئے ہیں۔محکمہ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے ایڈیشنل چیف سکریٹری وویک بھارد واج نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کوٹھی باغ سری نگر میں مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اس ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ایک ہمہ گیر پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 8 لاکھ 33 ہزار بچوں کی ٹیکہ کاری کرائی جائے گی اور ہر روز ایک لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس مہم کے لئے 17 لاکھ ویکسینز کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ہمارے پاس 2 لاکھ 80 ہزار ویکسین دستیاب ہیں۔موصوف نے کہا کہ دور افتادہ علاقوں میں اسٹاک پہنچانے کے لئے بھی بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں۔دریں اثنا لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ٹیکہ کاری کو کورونا وبا سے لڑنے کے لئے موثر ترین ہتھیار قرار دیتے ہوئے بچوں کو یہ ویکسین کرانے کی تاکید کی ہے۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’جموں وکشمیر میں 15 سے18 سال کی عمر کے بچوں کی ٹیکہ کاری مہم شروع ہوگئی۔ میری اپنے بچوں سے گذارش ہے کہ وہ یہ ویکسین ضرور کرائیں‘۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے لڑنے کے لئے ویکسینیشن ہی موثر ترین ہتھیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں