ایک ہفتہ تک خراب موسمی صورتحال کے بعد آخر کار موسم میں بہتری آئی 55

3 جنواری کی رات سے 9 جنوری کے دوپہر تک بھاری برفباری کا امکان / محکمہ موسمیات

سرینگر/03جنوری/محکمہ موسمیات کی جانب سے بھاری سے درمیانی درجے کی بارشوں اور ربرفباری کے بیچ شہرہ آفاق گلمرگ اور پہلگام کو چھوڑ کر وادی کے تمام علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں نمایاںبہتری ریکارڈ کی گئی ۔ ادھر پہاڑی علاقوں میںتازہ برفباری کے بعد سوموار کو دن بھر میدانی علاقوں میں شدید ٹھنڈ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ تازہ برفباری کے بعد سونہ مرگ زوجیلا روڈ کو ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند کر دیاگیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق دو مضبوط مغربی ہوائیں جموں کشمیر کی طرف وارد ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں 4 سے 6 جنوری تک درمیانی درجے سے بھاری برف باری متوقع ہے جس سے زمینی و ہوائی ٹرانسپورٹ متاثر ہونے کا بھی امکان ہے۔ سی این آئی کے مطابق چلہ کلان کی شد ید ٹھنڈ کے نتیجے میں جموں ، کشمیر اور لداخ میں لوگوں کو کافی ساری پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ اگرچہ پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میں شبانہ برفباری سے رات کے درجے میں کافی بہتری ریکارڈ کی گئی تاہم دن بھر ٹھنڈی ہوائیوں کے نتیجے میں سردی کی لہر میں کافی شدت دیکھنے کو ملی ۔ ادھر محکمہ موسمیات کی جانب سے درمیانی درجے سے بھاری برف باری کی پیشگوئی کے بیچ وادی کشمیر کے بیشتر مقامات پر کئی روز بعد شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر درج کیا گیا جس سے لوگوں کو رات کی ٹھٹھرتی سرد یوں سے قدرے راحت نصیب ہوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح سے سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا، محکمہ موسمیات کے مطابق لیہہ میں کم سے کم دجہ حرارت منفی9.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 3 جنوری کی رات سے 9 جنوری کی دوپہر تک درمیانی سے بھاری برف باری کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں 3 جنواری کی رات سے 9 جنوری کے دوپہر تک بھاری برف باری کا امکان ہے۔تین تا نو جنوری تک بھاری برف باری کی پیش گوئیاس دوران زمینی و ہوائی ٹریفک میں خلل واقع ہونے کے ساتھ ساتھ کئی بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنیکی پیشن قیاسی کی ہے۔متعلقہ محکمے کی طرف سے پیر کو جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دو یکے بعد دیگرے آنے والی مغربی ہوائیں جموں وکشمیر اور لداخ کے ملحقہ علاقوں کو 3 جنوری کی رات سے 9 جنوری کی دوپہر تک متاثر کر سکتی ہیں اور ان مغربی ہواؤں کے زیر اثر جموں وکشمیر اور لداخ میں برف و باراں متوقع ہے۔ایڈوائزری کے مطابق اس دوران 5 اور 8 جنوری کو موسم زیادہ سخت رخ اختیار کرسکتا ہے اور درمیانی درجے سے بھاری برف باری کا امکان ہے۔ایڈوائزری کے مطابق’ان خراب موسمی حالات کے باعث زمینی و ہوائی ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتا ہے اور سری نگر جموں قومی شاہراہ، سری نگر لیہہ شاہراہ اور تاریخی مغل روڈ بند ہونے کا امکان ہے۔’ایڈوائزری میں کہا گیا کہ اس کے علاوہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برفانی تودے بھی گر آسکتے ہیں اور بجلی کا نظام بھی درہم وبرہم ہوسکتا ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ ایسے علاقوں کے رہنے والے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلنے میں احتیاط کریں اور عوام سے کمروں میں مناسب وینٹیلیشن رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ ایڈوائزری کے مطابق کشمیر کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ، سونہ مرگ،بارہمولہ اور کپواڑہ میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے۔مذکورہ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں