ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /20مئی / این این این
جموں کے رام بن علاقے میں زیر تعمیر ٹنل ڈھہ جانے.

سرینگر /20مئی / این این این سرحدی قصبہ اوڑی میں پولیس نے ایک ولیج لیول ورکر.

سرینگر /20مئی / این این این
جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارشوں کے بعد.

خاکی وردی پر حکومت کی گہری نظر

   65 Views   |      |   Friday, May, 20, 2022

168کے قریب افسروں اور جوانوں پرتلوار لٹکنے کے امکانات
سرینگر/ 3جنوری / خاکی وردی پر حکومت کی گہری نظر 168کے قریب جمو ںوکشمیر پولیس کے افسروں اور جوانوں پر تلوارکے امکانات ملک دشمنی عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطے اور بد عنوانیوں میں ملوث قرار دیئے جانے والے ایسے افسروں اور جوانوں کو ڈیڈ وڈ (غیر فعال )طریقہ کار کے تحت نوکریوں سے نکال دینے کی کارروائی آخری مرحلے میں تاہم 48سال عمر اور 22سال سروس کا بھی خیال رکھاجائیگا ۔اے پی آ ئی نیوز ڈیسک کے مطابق سال 2021میں سرکار نے بد عنوانیوں بے ضابطگیوں ملک دشمنی سر گرمیوں میں ملوث قرار دیئے جانے والے ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا سلسلہ شروع کیااور اس سلسلے میں غیرفعال اور ملک دشمن سرگرمیوں کے الزام میں سرکار نے 30سے زیادہ ملازمین کی بر طرفی کے احکامات بھی صادر کئے۔سیول انتظامیہ کے بعد اب جموںو کشمیر پولیس میںایسے افسروں اور جوانوں کیخلاف کارروائی عمل میں لانے کاسلسلہ بھی شروع کیاگیاہے ۔تین زمروں بدعنوانیوں بے ضابطگیوں ملک دشمن سرگرمیوں اور عسکریت پسندوں کے رابطے میں رہنے والے پولیس افسروں اور جوانوں کے خلا ف کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے ۔ معتبر زررائع کے مطابق168ایسے پولیس افسروں اور جوانوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے۔جموں وکشمیر پولیس کیخلاف کارروائیاں عمل میں لانے کاسلسلہ اس وقت شروع ہوا جب جموںو کشمیر پولیس کے سابق ڈی ایس پی روندر سنگھ کو جموں سرینگر شاہراہ پراس وقت گرفتار کیاگیا جب وہ حز ب المجاہدین کے عسکریت پسندوں کوجموں پہنچانے کیلئے اپنی خدمات انجام دینے جارہے تھے اور اس واقعے کے بعد جموںو کشمیر پولیس کے ان افسروں اور جوانوں کے خلاف خفیہ اداروں نے تحقیقاتی سلسلہ شروع کردیا۔باوثوق ذررائع کے مطابق دو انسپیکٹروں 11سب انسپیکٹروں 39کے قریب اسسٹنٹ سب انسپیکٹروں سمیت غیرفعال ہونے کے الزام میں انہیں نوکریوں سے برخواست کرنے کیلئے اُلٹی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔باخبر زررائع کے مطابق بد عنوانی ملک دشمنی عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کی پاداش میں جموں صوبے کے ساٹھ اور کشمیر صوبہ کے 108کے قریب افسرون اور جوانوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے ۔ذررائع کے مطابق غیرفعال قرار دیئے جانے والے پولیس افسروں اور جوانوں کوبرطرف کرنے سے پہلے ان کے 48سال عمر اور 22سال سروس کابھی خیال رکھاجائیگا ۔پولیس افسروں اور جوانوں کیخلاف آنے والے دن کے دوران باضابطہ طور پراحکامات صادر کئے جارہے ہے ۔جموں وکشمیر میں 1990کے بعد اتنے بڑے پیمانے پر جموںو کشمیر پولیس کے افسروں اور جوانوں کے خلاف دوسری بار کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /20مئی / این این این
جموں کے رام بن علاقے میں زیر تعمیر ٹنل ڈھہ جانے کے بعد 10افراد ٹنل کے اندر پھنسے ہیں.

سرینگر /20مئی / این این این سرحدی قصبہ اوڑی میں پولیس نے ایک ولیج لیول ورکر ( وی ال ڈبیلو ) کو 10.4کلو گرام ہیرون سمیت.

سرینگر /20مئی / این این این
جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ، ادھر محکمہ موسمیات.

  سرینگر /20مئی / این این این سرحد ی ضلع پونچھ میں آسمانی بجلی گر نے سے ایک شہری کی موت ہوئی ہے
این این این کو.

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کے الزام میں 01 شخص کو گرفتار.