49

تذبزب غیر یقینی صورتحال کے بعد عمرہ اور فریضہ حج ادا کرنے کے امکانات سعودی عرب اور بھارت کے مابین چار جنوری سے براہ راست پروازوں کاآغاز

سرینگر/ 3جنوری /تذبزب غیر یقینی صورتحال کے بعد جموںو کشمیر سمیت ملک بھرکے مسلمان رواں برس کے دوران حج اور عمرہ کافریضہ انجام دے سکتے ہے بھارت اور سعودی عرب کے درمیان براہی راست پروازیں شروع کرنے کے معاہدے پر چار جنوری سے باضابطہ طور پرعمل در آمد شروع ۔اے پی آ ئی کے مطابق بھارت اور سعودی عرب کے درمیان چار جنوری سے براہی راست پروازیں شروع ہونے کے بعد عمرہ اور فریضہ حج ادا کرنے کے سلسلے میں جوتزبزب غیریقینی صورتحال پائی جارہی تھی وہ ختم ہوگئی ہے ۔چار جنوری سے سعودی عرب اور بھارت کے درمیاں براہی راست پروازیں شروع ہورہی ہے او رسعودی عرب نے عمرہ کے لئے بھی باضابطہ طور پر گائڈ لائن کے تحت مسلمانوں کوادا کرنے کی اجازت دی ہے ۔سعودی وزارت خارجہ اور حج وزارت نے اس بات کی تصدیق کی کہ جن عازمین کے دو ٹیکے لگوانے کی سند ملے انہیں سعودی قانون کے تحت عمرہ اور حج اد اکرنے کی اجازت ہوگی تاہم سعودی عرب روانہ ہونے سے پہلے انہیں ایک اور ٹیسٹ کرناہوگا تا کہ کسی بھی طرح کے شکوک وشبہات باقی نہ رہے ۔وزارت خارجہ کے مطابق ریپڈ ٹیسٹ کرنالازمی ہوگا اور گائد لائن کے تحت عازمین عمرہ کا فریضہ انجام دے پائینگے ۔بھارت کی وزارت خارجہ اور شہری ہوا بازی کی وزارت نے بھی ا س بات کی تصدیق کی کہ چار جنوری سے بھارت اورسعودی عرب کے درمیاں براہی راست پروازیں شروع ہورہی ہے اور اس سلسلے میں تمام معاملات تئے کئے گئے ہے اور دنیاکے مختلف ممالک میں گائڈ لائن کی جوروایت قائم کی گئی ہے سعودی عرب بھی ان پرمن وعن عمل کررہاہے تاہم سعودی حکومت نے کئی تبدیلیاں لائی ہے جس سے بھارت کے شہریوں کوسعودی عرب سفر کرنے میں راحت مل گئی ہے اور اب دنوں ممالک کے درمیاں ہوا ئی سفر آسان ہوگااور اس ضمن میں تمام اقدامات پہلے ہی اٹھائے گئے ہے ۔واضح رہے کہ وادی کشمیر میں ٹیور اینڈٹراول ایجنسیوں نے گزشتہ دنوں عمرہ کرنے والے عازمین کواس بات سے آگاہ کیاتھا کہ ایمکرون کی وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کے بعد شایدہی عمرہ کافریضہ خواہش مند افرد انجام دے پائینگے ۔سعودی حکومت نے یہ بات صاف کردی ہے کہ گائڈ لائن کے تحت جن ممالک کے ساتھ براہی راست پروازیں شروع کرنے کافیصلہ کیاہے ان ممالک کے عازمین حج اورعمرہ کافریضہ انجام دینے کے حقدار ہونگیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں