ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

وزیر اعظم زرعی قوانین نافذ کرنے پر فخر محسوس کرتے تھے /ستہ پال ملک

   69 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

جموں کشمیر میں رشوت کی پیشکش کے الزام میں تحقیقات کیلئے مجھے کوئی مسئلہ نہیں

سرینگر/03جنوری/جموںکشمیر ریاست کے آخری گورنر ستیہ پال ملک نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ زرعی اراضی قانون نافذکرنے پرفخر محسوس کررہے تھے اوراس پر انہیںگھمنڈ بھی تھا جب میں ان سے ملنے گیا تو میں نے کہا کہ کسان ہمارے اپنے ہیںاور جو لوگ مررہے ہیں وہ آپ کو راجہ بناکر مرے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر کے آخری اور سابق گورنر اور موجودہ میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک جو کہ مرکزی حکومت کو اپنے تین متنازعہ زرعی قوانین کو لے کر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، اس بار انہوں نے براہ راست وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی ہے۔ انگریزی اخبار ‘دی انڈین ایکسپریس’ کے مطابق ملک نے ایک تقریب میں کہا کہ جب وہ ان قوانین کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملے تو وہ ‘گھمنڈ’ میں تھے۔ ہریانہ کے دادری میں ایک سماجی پروگرام میں گورنر ملک نے کہا، ‘‘جب میں کسانوں کے معاملے پر وزیر اعظم سے ملنے گیا تو پانچ منٹ میں میری ان سے لڑائی ہو گئی، وہ بہت فخر محسوس کر رہے تھے۔ جب میں نے ان سے کہا کہ 500 ہمارے لوگ مر گئے، میں نے کہا آپ کے لئے ہی تو مرے تھے جو آپ راجا بنے ہوئے ہو۔ میرا جھگڑا ہوگیا۔ انہوں کہا آپ اب امت شاہ سے مل لو۔ میں امت شاہ سے ملا۔’’ اس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کی جانب سے زرعی قوانین واپس لینے کے فیصلے پر کہا کہ وزیراعظم نے جو کہا اس کے علاوہ وہ کیا کہہ سکتے تھے۔ ہم (کسانوں) کو ہمارے حق میں فیصلہ ملا۔ کسانوں کے زیر التواء مطالبات پر، ملک نے کہا، ‘‘ہمیں ایم ایس پی پر قانونی ضمانت حاصل کرنے کے لیے ان کی مدد کی ضرورت ہے اور ایسا کچھ نہ کریں جس سے سب کچھ خراب ہو جائے۔’’ ‘‘کچھ معاملات ابھی بھی زیر التوا ہیں۔ مثال کے طور پر، ابھی بھی مقدمات (کسانوں کے خلاف) ہیں۔ستیہ پال ملک زرعی قوانین کو لے کر کئی بار مرکزی حکومت پر تنقید کر چکے ہیں۔ نومبر میں جے پور میں ایک پروگرام میں کسانوں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ جب بھی وہ اس مسئلہ پر بولتے ہیں تو انہیں یہ خدشہ ہونے لگتا ہے کہ کچھ دنوں میں دہلی سے کال آئے گی۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.