ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

 چین نے متنازع  پر دعویٰ کے مترہمالیائی خطے میں مختلف مقامات کے نئے نام رکھ دیے یہ سرحدی خودمختاریادف ہے۔ بھارت

   72 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

کشمیر اور بالی وڈ کے درمیان رشتوں کی بحالی کا بہترین موقعہ

سرینگر / یکم جنوری / بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ چین نے متنازع ہمالیائی خطے میں ان کی سرحد کے قریب کئی مقامات کے نئے نام رکھ لیا ہے اور اور یہ سرحدی خودمختاری پر دعویٰ کے مترادف ہے۔سی این ایس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق بھارت اور چین کے درمیان جون2020 میں لداخ اور تبت کے علاقے میں کشیدگی کے بعد سرحدی تنازع اور تعلقات میں ڈرامائی انداز میں سردمہری آگئی ہے۔دونوں ممالک نے سرحد پر ہزاروں کی تعداد میں اضافی فوجی تعینات کردیے اور عسکری تنصیبات لگائی ہیں جبکہ کشیدگی کم کرنے کے لیے ہونے والے مذاکرات بھی ناکامی سے دوچار ہوچکے ہیں۔چین کی وزارت شہری امور نے کہا تھا کہ زینگنان (جنوبی تبت) میں15 جگہوں کے ناموں کو معیاری بنایا ہے اور مذکورہ علاقوں کے نام چینی میں رکھ دیے گئے ہیں۔بھارت جس خطے کو اروناچل پردیش کا نام دیتا ہے، اسی خطے کو چین زینگنان کہتا ہے۔چین نے رہائشی علاقوں، دریاؤں اور پہاڑوں کے ناموں کی ایسی ہی تبدیلی 2017 میں کی تھی جن میں 6 مقامات اسی علاقیمیں تھے۔بھارت کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘اروناچل پردیش ہمیشہ سے بھارت کا حصہ رہا ہے اور رہے گا’۔وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باغچی نے کہا کہ ‘اروناچل پردیش میں مختلف جگہوں کے نئے نام رکھنے سے اس کی حقیقت تبدیل نہیں ہوگی’۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڑاؤ لیجان نے کہا کہ ‘جنوبی تبت چین کے تبت خومختار خطے میں ہے اور تاریخی طور پر چیت کی حدود میں ہے’ اور نئے نام دینا کا فیصلہ چین کی خودمختاری کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔تبت نے اپنی سرحدوں میں فوج تعینات کررکھی ہے اور چین کی جانب سے خطے کی ملکیت کے دعوے کو یکسر مسترد کرتا رہا ہے۔دوسری جانب بھارت کا خیال ہے کہ چین میں رواں برس اکتوبرمیں بننے والے سرحدی اراضی کا نیا قانون بیجنگ کی سخت پوزیشن ہے، یہ قانون یکم جنوری کو نافذالعمل ہوگا۔چین اس قانون کو اپنی خود مختاری، سالمیت اور چین کے اپنے سرحدی علاقوں کے دفاع اور سرحد پر مخالف فریق کی جانب سے کسی قسم کی مداخلت کو ناکام بنانے کے لیے اہم قرار دیتا ہے۔بھارت نے اکتوبر میں اس حوالے سے کہا تھا کہ توقع ہے کہ چین اس قانون کے تحت اقدامات سے گریز کرے گا ورنہ دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر صورت حال مزید پیچیدہ ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.