ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

وشنودیوی مندر میں بھاگ دوڑ مچ جانے انسانی جانیں ضائع ہونے کاواقع افسوس ناک زخمیوں کے علاج اور مرنے والے افراد کے لواحقین کومعاوضہ دیاجائیگا /ڈاکٹر جتندر سنگھ

   72 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

بھارت سب کیلئے ویکسین کی رسائی اور قابل استطاعت کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم

سرینگر/ یکم جنوری /کترا ماتا وشنو دیوی مندر میں بھاگ دوڑمچ جانے کے واقعے پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کے دفتر میں تعینات وزیرمملکت نے کہاکہ زخمیوں کے علاج ومعالجے کے سلسلے میں کوئی بھی دقیقہ فرگزاشت نہیں کیاجائیگااور اس سانحہ میں مرنے والے افرا دکے نزدیکی لواحقین کو سرکار کی جانب سے بھر پور مالی معاونت کی جائیگی ،جبکہ معاملے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق ماتاوشنو دیوی مندر میں بھاگ دوڑ مچ جانے ایک درجن کے قریب یاتریوں کے زخمی ہونے اور 15یاتریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر دُکھ کااظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہاکہ نئے سال کے پہلے دن کے موقعے پراس طرح کاواقع رونماء ہونا افسوس ناک ہے اور اس واقعے پر جتنا بھی دُکھ کااظہار کیاجائے کم ہے انہوںنے کہاکہ بھاگ ڈور مچ جانے سے بارہ یاتریوں کی موت واقع ہوئی ہے ،جبکہ اتنی ہی تعداد میں یاتری زخمی بھی ہوئے ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔وزیراعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت نے کہا کہ چار یاتریوں کودم گھٹنے کے بعد انتہائی نگاہ داشت کے وارڈ میں منتقل کیاگیاہے، جبکہ دیگر چار یاتری جنرل وارڈ میں شفٹ کئے گئے ہے اور ان یاتریوں کی جلد ہی اسپتال سے رخصت کیا جائیگا ۔انہوںنے کہا کہ ماتا وشنودیوی مندر کی یاترا کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال میں لانے کے اقدامات اٹھائے جائینگے اور یاتریوں کوہر طرح کی سہولیت بہم پہنچانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجارہاہے ۔ وزیرمملکت نے کہا کہ بھاگ ڈور مچ جانے کے دوران زخمی یاتریوں کے علاج کے حوالے سے ہرممکن اقدامات اٹھائے گئے ہے اور اس بھاگ دوڑ کے دوران مرنے والے افرا دکے لواحقین کومدد بھی فراہم کی جائیگی ۔انہوںنے کہاکہ جموںو کشمیر سرکا رنے پہلے ہی تحقیقات کے احکامات صادر کئے ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھاگ ڈوڑ کن وجوہات کی بناء پرمچ گئی ہے اس سلسلے میں تمام حقائق منظرعام پرلائے جائینگے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.