کووڈ اور موسم کے درمیان تعلق کے مزید شواہد دریافت 47

بھارت میں کوروناکی نئی قسم ’ اومیکرون‘ کاتیزی کیساتھ پھیلائو:23ریاستوں میں دستک 161نئے کیس درج،کل تعداد1431تک پہنچ گئی

سرینگر:یکم جنوری//جمعہ کے روزمزید161نئے کیس سامنے آنے کے بعدبھارت میں کوروناکی نئی قسم ’اومیکرون ‘ کے کل معاملات کی تعداد1431تک پہنچ گئی ۔جے کے این ایس کے مطابقمہاراشٹرمیں اومیکرون کیسوںکی تعداد454تک پہنچنے کے بعدحکومت نے ممبئی سمیت کئی اہم شہرون میں پابندیوںکااعلان کردیاجبکہ اومیکرون سے متاثرہ دہلی میں بھی حکومت نے کچھ بندشوں کولاگو کردیاہے جہاںاومیکرون کیسوںکی تعداد35 1 ہے۔دہلی میں پہلے ہی شبانہ کرفیو نافذکردیاگیاہے۔حکا م نے بتایاکہ اب تک اومیکرون میں مبتلاء ہونے والے 488افرادصحت یاب ہوئے ہیں یاکہ اُنھیں اسپتالوں سے رُخصت کیاگیاہے ۔سنیچر کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے کل1431 کیس درج کئے گئے ہیں کیونکہ جمعہ کے روز ملک کی مختلف ریاستوں اورمرکزی زیرنتظام علاقوںمیں مزید161افرادمیں اومیکرون کی علامات کوپایاگیا ۔مہاراشٹر454اومیکرون کیسوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ دہلی میں351 ،تامل ناڈئو میں118،گجرات میں115اور کیرلا109 معاملات موجودہیں ۔مرکزی وزارت صحت نے کہاکہ اومیکرون اب ہندوستان کی 23 ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق راجستھان میں 69، تلنگانہ میں62،ہریانہ میں37، کرناٹک میں34، آندھرا پردیش میں، مغربی بنگال میں17، 17 ،اوڑیسہ میں14،مدھیہ پردیش میں9،اتر پردیش میں8، اتراکھنڈ میں 4، چندی گڑھ میں3، جموں وکشمیرمیں بھی3، انڈومان نکوبار میں2، اور گوا، ہماچل پردیش، منی پور ، پنجاب اوربہار میں بالترتیب ایک ایک اومیکرون کیس درج کیاگیاہے ۔حکام کے مطابق تشویش کی بات یہ ہے کہ کوروناکے مختلف قسم جو پہلے جنوبی افریقہ میں پائے گئے تھے ، اب بھارت کی23 ریاستوں اورمرکزی زیرانتظام علاقوں میں اومیکرون پھیل چکا ہے،اوریومیہ کیسوںکی تعدادمیں تیزی کیساتھ اضافہ ہورہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں