60

لیتہ پور ہ حملے میںملوث آخری زندہ بچنے والا جنگجو اننت ناگ جھڑپ میںممکنہ طور پر مارا گیا / پولیس

سرینگر/یکم جنوری/30دسمبر کو جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈورہ شاہ آباد علاقے میں مسلح تصادم میں جاں بحق ایک جنگجو کی شکل جیش کمانڈر سمیر ڈار سے قریبا ً ملتی ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے پولیس کا کہنا ہے کہ سمیر ڈار لیتہ پورہ پلوامہ حملے میں ملوث زندہ بچ جانے والا آخری جنگجو تھا۔پولیس کے مطابق مہلوک جنگجو کے ڈی این آئی نمونے حاصل کئے جائیں گے جن کو لواحقین کے ساتھ ملایا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق جموںکشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اننت ناگ کے ڈورو شاہ آباد علاقے میں 30 دسمبر کو سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ہونے والے تصادم میں تین جنگجو مارے گئے جن میںایک ممکنہ طور پر جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ہے جو لیتہ پورہ حملے میںملوث ہے اور ابھی تک زندہ بچنے والا واحد ایسا جنگجو تھا جو اس حملے میں پولیس و سیکورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھا ۔کشمیر زون پولیس نے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار کے حوالے سے سماجی وئب گاہ تویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ــ ’’ضلع اننت ناگ میں 30 دسمبر کو ہوئی مسلح تصادم آرائی میں مارے جانے والے جنگجوؤں میں سے ایک کی تصویر جیش محمد کے اعلیٰ کمانڈر سمیر ڈار سے ملتی ہے جو لیتہ پورہ پلوامہ حملے کا زندہ بچ جانے والا آخری جنگجو تھاــ ‘‘۔ٹویٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ مہلوک جنگجو کے ڈی ڈی این اے نمونے حاصل کرکے انہیںملایا جائے گا ۔یہاںیہ بات قابل ذکر ہے کہ جنوبی ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں سی آر پی ایف کانوائے پر 14 فروری 2019 کو خود کش حملہ ہوا تھا جس میں زائد از چالیس سی آر پی ایف اہلکار از جان ہوئے تھے جبکہ اس حملے کی ذمہ داری جیش محمد نے قبول کر لی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں