ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

حد بندی کمیشن کی رپورٹ کے خلاف پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کی احتجاجی کال ناکام سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت دیگر پی اے جی ڈی لیڈران خانہ نظر بند

   60 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

حد بندی کمیشن کی رپورٹ کے خلاف پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کی احتجاجی کال ناکام سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت دیگر پی اے جی ڈی لیڈران خانہ نظر بند

سرینگر/یکم جنوری/جموں کشمیر میں اسمبلی سیٹوں سے متعلق حد بندی کمیشن کی رپورٹ کے خلاف پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کے احتجاج کو انتظامیہ نے ناکام بناتے ہوئے پی اے جی ڈی لیڈران بشمول سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو خانہ نظر بند کر دیا گیا۔ادھر پی اے جی ڈی کی احتجاجی کال کے پیش نظر نیشنل کانفرنس لیڈران، عہدیداران اور کارکنان نے احتجاج درج کیا تاہم پولیس نے احتجاج کرنے والوں کو پیش قدمی کرنے کی اجازت نہیں دی ۔ سی این آئی کے مطابق حد بندی کمیشن کے رپورٹ کے متعلق جموں میں 21 دسمبر کو ایک میٹنگ کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس کے بعد پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کے لیڈران نے حد بندی کمیشن کے فیصلہ کے خلاف یکم جنوری 2022کو سرینگر میں احتجاج درج کرنے کا اعلان کیا تھا جس کو انتظامیہ نے ناکام بنایا ۔ احتجاجی کال کو ناکام بنانے کیلئے سنیچروار کی صبح ہی پی اے جی ڈی لیڈران بشمول سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو خانہ نظر بند کر دیا گیا تھا اور انہیں باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ اس ضمن میں الائنس کے ترجمان اور سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے ایک مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ پی اے جی ڈی کی کال کے پیش نظر تمام لیڈران کو صبح سے ہی گھروں میں نظر بند رکھا گیا اور کسی بھی باہر آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ الائنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور دیگر لیڈروں کی گپکار رہائش گاہوں کی طرف جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان سڑکوں پر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی اور ایک یا دو دو لوگوں کو ہی آگے بڑھنے کی اجازت دی جا رہی تھی۔ادھر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں سال2022 کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال کے پہلے ہی دن جموں وکشمیر پولیس نے لوگوں کو غیر قانونی طور پر گھروں میں بند رکھا۔انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ’انتظامیہ معمول کی جمہوری سرگرمیوں سے خوفزدہ ہے اور پی اے جی ڈی کے پر امن احتجاج کو ناکام بنانے کے لئے ہمارے گیٹوں کے باہر گاڑیاں لگا دی گئی ہیں‘۔ادھر بندشوں کے باجوود باوجودنیشنل کانفرنس لیڈران، عہدیداران اور کارکنان نے احتجاج درج کیا تاہم پولیس نے احتجاج کرنے والوں کو پیش قدمی کرنے کی اجازت نہیں دی ۔ نیشنل کانفرنس ترجمان کی جانب سے موصولہ بیان کے مطابق حدبندی کیخلاف پی اے جی ڈی کی احتجاجی کال کے پیش نظر نیشنل کانفرنس کی لیڈر شپ کو گھروں میں نظربند کرنے اور پارٹی ہیڈکوارٹر کو جانے والے تمام راستے سیل کرنے اور پولیس و فورسزکی بھاری تعیناتی کے باوجودنیشنل کانفرنس لیڈران، عہدیداران اور کارکنان نے احتجاج درج کیا تاہم پولیس نے احتجاج کرنے والوں کو پیش قدمی کرنے کی اجازت نہیں دی اور جلوس کیخلاف بے تحاشہ طاقت کا استعمال کیا۔ پارٹی کے اکثر لیڈران کو گھروں میں نظربند رکھا گیا تھا جبکہ بیشتر کو راستوں پر ہی روکا گیا اور احتجاج میں شمولیت کرنے سے باز رکھا گیا۔ جو لیڈران احتجاج میں شرکت کر پائے اُن میں خواتین ونگ صدر شمیمہ فردوس، صوبائی یوتھ صدر سلمان علی ساگر ،ترجمان عمران نبی ڈار سید توقیر احمد ،ایڈوکیٹ نیلوفر مسعود کے نام قابل ذکر ہیں جبکہ پارٹی کی پیرنٹ ونگ ، خواتین ونگ ،یوتھ ونگ، اقلیتی سیل اور لیگل سیل کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرین نے حدبندی کمیشن کی تجویز کردہ رپورٹ کیخلاف جم کر نعرے بازی کی اور ساتھ ہی دفعہ370اور35اے کی بحالی کا بھی مطالبہ کررہے تھے۔ اس دوران پولیس کی بھاری جمعیت نے جلوس شامل عہدیداروں اور کارکنوں کو تتربتر کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا اور لاٹھی چارج بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.