ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

کپواڑہ کے جمہ گنڈ جنگلات میںمختصر شوٹ آوٹ عدم شناخت جنگجو جاںبحق ، علاقے میں آپریشن جاری / پولیس

   59 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

کپواڑہ کے جمہ گنڈ جنگلات میںمختصر شوٹ آوٹ عدم شناخت جنگجو جاںبحق ، علاقے میں آپریشن جاری / پولیس

سرینگر/یکم جنوری/سال نو کے پہلے ہی دن جنگجو مخالف آپریشن میں سرحدی ضلع کپواڑہ میں کنٹرول لائن کے نزدیک جمہ گنڈ جنگلی علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوںکے مابین مختصر شوٹ آو ٹ میں ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہو گیا ہے ۔ پولیس نے جھڑپ میں ایک جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق سرحدی ضلع کپواڑہ کے جمہ گنڈ جنگلی علاقے میں جنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموںکشمیر پولیس کے خصوصی آپریشن ٹیم نے کنٹرول لائن کے نزدیک سنیچروار کے بعد دوپہر جنگلی علاقے کو محاصرے میں لیا اور وہا ں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں دو بدو جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میںکچھ وقت تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہاجبکہ فائرنگ کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی مزید کمک علاقے میںروانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور جنگجوئوںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے ۔ذرائع کے مطابق ابتدائی جھڑپ میں ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔ پولیس نے علاقے میں جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی جھڑپ میں ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔ کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ جمہ گنڈ کپواڑہ علاقے میں جھڑپ میںایک جنگجو مارا گیا ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.