دودھ کی پیدوارمیںبتدریج اضافہ رواں برس8لاکھ دودھ برونی وادی برآمد 54

دودھ کی پیدوارمیںبتدریج اضافہ رواں برس8لاکھ دودھ برونی وادی برآمد

سرینگر/31دسمبر/وادی کشمیر سفید انقلاب لانے کے قریب ہے اور بہت جلد وادی کشمیر ملک میںسب سے زیادہ دودھ پیدا کرنے والا خطہ بن جائے گا جبکہ اس وقت پنجاب کا گرداس پور اول نمبرپر ہے ۔ادھر وادی کشمیر دودھ کی پیدوار میں خود کفیل بن رہی ہے پہلے بیرون وادی سے دودھ درآمد کیا جاتا تھا لیکن اب وادی کشمیر میں دودھ کی پیداوار میں اضافہ کے نتیجے میں ماہانہ لاکھوں لیٹر دودھ برآمد کیا جاتا ہے۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق محکمہ انمل ہسبنڈی کی کاوشوں کے نتیجے میں وادی کشمیر دودھ کی پیداوار میں خود کفیل بن چکی ہے۔اور وادی کشمیر ایک سفید انقلاب کے قریب ہے، محکمہ کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو جو سرکاری سکیم کے تحت میویشی فراہم کئے جارہے ہیں اس سے دودھ کی پیدوار میں کافی اضافہ ہواہے اس کے علاوہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہورہا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رواں برس کے مارچ مہینیتک وادی کیلئے دودھ کی سپلائی بیرون وادی سے برآمد ہوا کرتی تھی جن میں سے زیادہ تر دودھ پنجاب، جموں کے مختلف اضلاع سے حاصل کیاجاتا تھا تاہم مارچ کے بعد وادی میں دودھ کی پیدوارا میں خواطر خواہ اضافہ ہوارہا ہے۔محکمہ نے رواں برس اب تک قریب 8 لاکھ لیٹر دودھ بیرون وادی سپلائی کئے ہیں جبکہ گزشتہ تین مینوں میں ہر ماہ قریب دو لاکھ لیٹر دودھ بیرون وادی بھیج دیا گیا۔ اس ضمن میں ڈاکٹر تنصیف جو کہ اجرو چیک پوسٹ پر تعینات ہیں نے سی این آئی نمائندے امان ملک کو بتایا کہ محکمہ کی جانب سے رواں برس اب تک قریب اٹھ لاکھ لیٹر دودھ بیرون وادی برآمد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ انمل ہسبنڈی کی جانب سے متعدد سکیمیں رائج کی جاچکی ہیں جن سے استفادہ حاصل کرکے بے روز گار نوجوانوں نے مویشی پالن سے ایک تو اپنے لئے روزگار کا وسیلہ پیدا کیا ہے دوسرا دودھ کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ادھر محکمہ نے بتایا ہے کہ یہاں پر کافی بے روزگاری ہے خاص کر تعلیم یافتہ نوجوان جو سرکاری نوکریں کے چکر میں اپنا وقت ضائع کررہے ہیں بے روزگاری کی زندگی گزاررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ایسے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ سرکاری سکیموں سے استفادہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ انمل ہسبنڈی کے پاس کافی سکیمیں ہیں جن سے نوجوان ایک تو خود روزگار حاصل کرسکتے ہیں اور دوسرے لوگوں کو بھی روزگار فراہم کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں