ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

سرینگر میں این آئی اے کی چھاپہ ماری ٹی آر ایف کے سرگرم رکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

   99 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

سرینگر میں این آئی اے کی چھاپہ ماری ٹی آر ایف کے سرگرم رکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

سرینگر/31دسمبر/قومی تحقیقاتی ایجنسی نے نوجوانوں کو عسکری صفوں میں شامل ہونے کیلئے مائل کرنے اور انہیںاکسانے کے الزام میں سرینگر میں چھاپے کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سرینگر میں چھاپوں کے دوران ٹی آر ایف کے ایک سرگرم رکن کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو نوجوانوں کو عسکری صفوں میں شامل کرنے اور انہیںاکسانے میںملوث ہے ۔ این آئی اے بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو سرینگر کے زالڈگر علاقے میں تلاشی لی گئی جس کے دوران شہر ٹی آر ایف گروپ کے ایک آپریٹو ارسلان فیروز ولد فیروز احمد آہنگر ساکنہ ذالڈگر سرینگر کی گرفتاری عمل میںلائی گئی جو انتہا پسندی اور نوجوانوں کو جنگجوئوں کی صفوں میں شامل ہونے کے لیے بھرتی کرنے میںملوث ہے ۔ یہ مقدمہ کالعدم لشکر طیبہ تنظیم کی سایہ دار تنظیم ٹی آر ایف کے کمانڈروں سجاد گل، سلیم رحمانی عرف ابو سعد اور سیف اللہ ساجد جٹ کی طرف سے یونین ٹیریٹری اور ملک کے دیگر حصوں میں پرتشدد سرگرمیوں میں شامل ہونے کے لیے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو بنیاد پرستی، بھڑکانے اور بھرتی کرنے کے الزام میں درج کیا گیا ہے. ۔ بیان کے مطابق فیروز، ان لوگوں کے ساتھ ایک مجرمانہ سازش کے تحت پہلے سے طے شدہ اہداف کی جاسوسی کے لیے افراد کو بھرتی کرنے کے علاوہ لشکر اور اس کے فرنٹ ملحقہ، ٹی آر ایف کی مدد کیلئے ہتھیاروں کی نقل و حمل میں بھی تعاون کر رہا تھا۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.