حکومت سرحدی علاقوں کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے/ امیت شاہ 48

نہ تو 3تلاق اور نہ ہی 370واپس آئے گا، امیت شاہ کا اکھلیش یادو کو چلینج

کہا ہمارا کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ بن جائے،اس خواب کو وزیر اعظم مودی نے کچھ وقت میں پورا کرکے دکھایا
سرینگر/31دسمبر/ایودھیا کی سرزمین سے واضح پیغام میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ اگر اکھلیش بابو کی دوسری نسل بھی سیاست میں آجائے،تب بھی نہ تو تین طلاق اور نہ ہی دفعہ 370 واپس آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ برسوں سے ہم خواب دیکھ رہے تھے کہ جب ہمارا کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ بن جائے اور 5 اگست 2019 کو وزیراعظم مودی نے پارلیمنٹ میں 370 کو اکھاڑ پھینک کر اس خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق جمعہ کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ انتخابی ریلی کے تحت ایودھیا پہنچے جس کے بعد رام للا کا دورہ کرنے کے بعد شاہ نے مندر کے احاطے میں پودا لگایا۔ اس موقعہ پر ایک بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی دوسری نسل اکھلیش بابو آجائے تو بھی نہ دفعہ 370 واپس آنے والی ہے اور نہ ہی تین طلاق واپس آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی، بی ایس پی، کانگریس اور ممتا بنرجی سب مل کر 370 کو ہٹانے کی مخالفت کر رہے تھے، برسوں سے ہم خواب دیکھ رہے تھے کہ جب ہمارا کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ بن جائے اور 5 اگست 2019 کو مودی جی نے پارلیمنٹ میں 370 کو اکھاڑ پھینکا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ اکھلیش ووٹ مانگنے ایودھیا آئے ہیں تو پوچھیں کہ کار سیوکوں کا کیا قصور تھا، آپ کی حکومت نے کیوں برطرف کیا اور آرٹیکل 370 کی دفعات کو منسوخ کرنے پر آپ کو کیا اعتراض ہے۔شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے تین طلاق کو ختم کیا تو یہ لوگ رو رہے ہیں، تین طلاق لاؤ، تین طلاق لاؤ۔ اکھلیش بابو، آپ کی دوسری نسل بھی آئے گی، تب بھی 370 واپس نہیں آنے والا ہے، نہ تین طلاق واپس آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب مرکز میں کانگریس کی حکومت تھی تو ایس پی بی ایس پی حمایت کرتی تھی اور ہر روز عالیہ، جمالیہ پاکستان سے گھس کر ہمارے جوانوں کے سر لے جاتی تھیں اور کانگریس پارٹی کے ماتھے پر جوتی نہیں رینگتی تھی۔ مودی جب وزیراعظم بنے تو پلوامہ اور اڑی حملے ہوئے تو دس دنوں کے اندر مودی نے فضائی حملے اور سرجیکل اسٹرائیک کر کے پاکستان کے گھر میں گھس کر عسکریت پسندوں کا صفایا کر دیا۔کانگریس کے سابق صدر پر طنز کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ راہول بابا کہتے ہیں کہ جو لوگ سرجیکل اسٹرائیک کر رہے ہیں انہیں اس کے ثبوت کی ضرورت ہے۔ مودی ملک کو خوشحال اور محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایودھیا میں شری رام جنم بھومی کے عظیم الشان مندر کی تعمیر کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کو دیتے ہوئے شاہ نے کہا کہ اس سرزمین نے بھگوان شری رام للا کے لیے برسوں تک جنگ لڑی اور یہاں تباہی ہوئی، تعمیر بھی ہوئی، لیکن ہر بار تعمیر تباہی پر ہی ہوتی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلے وزیر داخلہ سردار پٹیل نے سومناتھ کے جیوترلنگا کی تعمیر کروائی تھی اور آزادی کے 75 سال بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے شری رام للا کے عظیم الشان مندر کی پوجا کرنے کا کام کیا۔ ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے شاہ نے کہا کہ جب بھی ایس پی، بی ایس پی، کانگریس کی حکومت تھی، آپ سب کو یاد ہوگا کہ کار سیوکوں پر گولی چلائی گئی تھی یا نہیں، یاد ہے یا نہیں۔ یا نہیں؟ رام سیوکوں کو مار کر ماں سریو میں پھینک دیا گیا، تمہیں یاد ہے یا نہیں؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں