ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

پولیس انتظامیہ میں بھاری پھیر بدل ،27پولیس آفیسر ان کے تبادلے اور تقرریاں

   75 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

جموں کشمیر انتظامیہ میںپھر تبادلے اور تقرریاں

سابق این آئی اے افسر راکیش بھلوال ایس ایس پی سرینگر جبکہ مظفر شاہ ایس پی ٹریفک تعینات
سرینگر/16دسمبر// پولیس انتظامیہ میں پھیر بدل کرتے ہوئے جموں کشمیر انتظامیہ نے 27پولیس آفیسر ان کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی جس دوران سابق این آئی اے افسر راکیش بھلوال کو ایس ایس پی سرینگر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر انتظامیہ نے جمعرات کو پولیس محکمہ میں تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی جس دوران سات اعلیٰ پولیس آفیسران کو تبدیل کر دیا گیا ۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کر دہ حکمنامہ کے مطابق ر دس ماہ کے بعد سرینگر میں تعینات آئی پی ایس افسر سندیپ چودھری کو منتقل کرکے این آئی اے سابق پولیس افسر راکیش بھلوال کو سرینگر کے ایس ایس پی تعینات کیا گیا ۔ محکمہ داخلہ کے حکمنامے کے مطابق 27 پولیس افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے جن میں سرینگر ضلع میں تعینات تین پولیس افسران کو منتقل کرکے نئے افسران کو تعینات گیا ہے۔آئی پی ایس افسر سندیپ چودھری جو رواں ماہ مارچ میں اننت ناگ سے سرینگر کے ایس ایس پی تعینات کئے گئے تھے کو منتقل کرکے انہیں سائبر کرائم اینڈ انویسٹگیشن سینٹر تعینات کیا گیا ہے۔ادھر راکیش بھلوال جو این آئی اے میں کئی برسوں سے ایس پی تعینات تھے اور جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی سے جڑے معاملات اور پلوامہ خودکش حملے کی تحقیقات کرنے کے دوران اس پورے منصوبے کا پردہ فاش کیا تھا کو سرینگر کا ایس ایس پی تعینات کیا گیا ہے۔حکمنامہ کے مطابق ایس پی حضرت بل ارشاد راتھر کو وہاں سے منتقل کرکے ایڈیشنل ایس پی ہندواڑہ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایس پی سرینگر (نارتھ) سجاد شاہ کو منتقل کرکے پولیس کہ ۱۱ ویں بٹالین ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس تعینات کیا ہے۔ ان کی جگہ آئی پی ایس افسر لکھشہ شرما کو تعینات کیا گیا ہے۔ایس ایس کی سی آئی ڈی (ہیڈکواٹر) محمد اسلم کو منتقل کرکے ای ایس پی راجوری تعینات کیا گیا ہے۔ساتھ ہی ایس ایس پی جاوید کول کا سرینگر شہر کے ٹریفک محکمے سے تبادلہ کرکے انہیں ایس او آے ڈی جے پی ٹریفک تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ ایس پی مظفر شاہ کو سرینگر کا ایس پی ٹریفک تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح سے ایس ایس پی پونچھ ونود کمار کو ایس ایس پی ادھمپور سرگن شکلہ کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ابھیشکھ مہاجن کو ایس پی سانبھہ تعینات کیا گیا ہے۔موہتا شرما کو ایس ایس پی رامبن تعینات کیا گیا ہے جبکہ روہت بسکوترہ کو ایس پی پونچھ تعینات کیا گیا ہے۔عبدل قیوم کو ایس پی ڈوڈہ تعینات کہا گیا ہے۔مشکور احمد ایس پی حضرت بل ہوں گے جبکہ کلبیر چند ہنڈہ ایس پی نارتھ جموں تعینات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.