49

وزیراعظم نے زراعت اور خوراک کو ڈبہ بند کرنے سمیت

زیرو بجٹ والی قدرتی کاشتکاری سے متعلق کئی معاملات پر زور دیا
سرینگر/16دسمبر// وزیراعظم نریندر مودی نے زیرو بجٹ والی قدرتی کھیتی باڑی سمیت خوراک کو ڈبہ بند کرنے اور زراعت سے وابستہ بہت معاملات کی اہمیت کو اجاگر کیاہے۔ انھوں نے یہ بات گجرات میں آنند میں اس موضوع پر تین روزہ قومی کانفرنس کے اختتامیاجلاس سے ورچوئل طریقے پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔کرنٹ نیو آف انڈیا کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ زراعت کی کایا پلٹکرنے اور زراعت پر مبنی صاف ستھری توانائی کے لئے زیرو بجٹ والی قدرتی کھیتی باڑی اورٹیکنالوجی کا فیصلہ کن رول ہے۔وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ ملک کے آٹھ کروڑ سے زیادہ کسان قدرتیکھیتی باڑی کی تحریک میں شامل ہوگئے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس کانفرنس کے نتائجسے ملک بھر کے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔اس موقع پر مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظمنریندر مودی کی قیادت والی سرکار کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کررہی ہے۔ انھوںنے کہا کہ سرکار نے پیداوار میں اضافے کو یقینی بنانے کا تہیہ کررکھا ہے۔ تاکہ کساناپنی زرعی صلاحیت کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرسکیں۔ سرکار نے کسانوں کی آمدنی بڑھانیاور کھیتی باڑی کے طور طریقوں میں تبدیلی لانے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ وزیرداخلہنے کہا کہ اس بات کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں کہ کسانوں کو اْن کے مال کی مناسب قیمتیںملیں، لاگت میں کمی آئے اور کسانوں کو منڈیوں تک رسائی حاصل ہو۔گجرات کے گورنر آچاریہ Devrat نے کہا کہ قدرتی کھیتی باڑیایک ایسا حوصلہ افزا طریقہ ہے، جس سے خام مال کی خریداری پر کسانوں کا انحصار کم سیکم ہوگا۔ اس کے علاوہ روایتی کھیتی پر مبنی دستیاب ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر کھیتیباڑی پر آنے والی لاگت کم ہوگی اور مٹی کی زرخیزی میں بھی بہتری آئے گی۔ گجرات کے گورنر نے یہ بھیکہا کہ دیسی گائیں اور اس کا گوبر اور اس کا پیشاب ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، کیونکہزراعت کے لئے درکار بہت سا خام مال انہی کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے اور ان سے مٹی کیزرخیزی میں بھی بہتری آتی ہے۔اس موقع پر زراعت کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، گجراتکے وزیراعلیٰ بھوپندر پٹیل اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں