ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /20مئی / این این این
جموں کے رام بن علاقے میں زیر تعمیر ٹنل ڈھہ جانے.

سرینگر /20مئی / این این این سرحدی قصبہ اوڑی میں پولیس نے ایک ولیج لیول ورکر.

سرینگر /20مئی / این این این
جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارشوں کے بعد.

بجٹ 2022-23کی تیاریاں جاری ، جموںکشمیر کوخصوصی بجٹ ملنے کی امید

   71 Views   |      |   Friday, May, 20, 2022

یکم فروری کومرکزی وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کیاجانے والا بجٹ جموں وکشمیرکے مستقبل کے لئے راہ مطعئن کریگا بیروز گاری کے خاتمے صنعتوں کوفروغ مستقل نوکریاں فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت /اقتصادی ماہرین

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا 30دسمبر کو نئی دلی میں وزیر خزانہ سے ملیں گے
سرینگر/16دسمبر/ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا 30دسمبر کو نئی دلی جارہے ہیں جہاں پر وہ مرکزی وزیر خزانہ سے ملاقات کرکے جموں کشمیر کے بجٹ کے سلسلے میں بات کریں گے ۔ معلوم ہوا ہے کہ جموں و کشمیر کا بجٹ اقتصادی سرگرمیوں پر مرکوز رہے گا۔ اگلے سال بجٹ کے اعلان تک جموں و کشمیر میں 50 سے 60 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز لانے کے ہدف پر کام کیا جا رہا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے 2022-23کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں۔ جموں کشمیر میں محکمہ جاتی سطح پر تخمینہ بجٹ کا عمل تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ 30 دسمبر کو مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو نئی دہلی میں ملاقات کے لیے بلایا ہے۔ اس میں جموں و کشمیر کے بجٹ اور دیگر متعلقہ نکات پر بات کی جائے گی۔دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کو اس بار ریکارڈ بجٹ ملنے کی امید ہے۔ جموں و کشمیر کے اپنے دورے پر سیتا رمن نے بجٹ میں ریاست کو خصوصی جگہ دینے کی بات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں سیلف ایمپلائمنٹ، یوتھ، انفراسٹرکچر، پاور، سیاحت، صحت، تعلیم، صنعت جیسے اہم شعبوں پر توجہ دی گئی ہے۔جموں و کشمیر میں صنعتی شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اگلے سال بجٹ کے اعلان تک جموں و کشمیر میں 50 سے 60 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز لانے کے ہدف پر کام کیا جا رہا ہے۔ اب تک 30 ہزار کروڑ کا ہدف حاصل کرنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔جموں و کشمیر کی تنظیم نو کے بعد گزشتہ دو سالوں سے جموں و کشمیر کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سال 2021-22 کے لیے مرکز نے جموں و کشمیر کو سب سے زیادہ 108621 کروڑ روپے کا بجٹ دیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل سال 2020-21 میں 101428 کروڑ روپے اور سال 2019-20 میں 88911 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /20مئی / این این این
جموں کے رام بن علاقے میں زیر تعمیر ٹنل ڈھہ جانے کے بعد 10افراد ٹنل کے اندر پھنسے ہیں.

سرینگر /20مئی / این این این سرحدی قصبہ اوڑی میں پولیس نے ایک ولیج لیول ورکر ( وی ال ڈبیلو ) کو 10.4کلو گرام ہیرون سمیت.

سرینگر /20مئی / این این این
جموں اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ، ادھر محکمہ موسمیات.

  سرینگر /20مئی / این این این سرحد ی ضلع پونچھ میں آسمانی بجلی گر نے سے ایک شہری کی موت ہوئی ہے
این این این کو.

سرینگر //19مئی // این این این بڈگام پولیس نے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کے الزام میں 01 شخص کو گرفتار.