سخت سردی سے لوگوں میں ہائی بلڈپریش کے خطرات بڑھ جاتے ہیں 8

سخت سردی سے لوگوں میں ہائی بلڈپریش کے خطرات بڑھ جاتے ہیں

نمک کم استعمال کریں ، سردی میں چلنے سے پرہیز کریں / ڈاکٹرس ایسوسی ایشن
سرینگر/18دسمبر/ وادی کشمیر میں درجہ حرارت منفی نقطہ انجماد سے نیچے چلے جانے کے بیچ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ سخت سردی کے نتیجے میں ہائی بلڈ پریشر کا زیادہ خطرہ رہتا ہے ۔ جس سے موت کے خطرات بھی بڑھ رہے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ وادی میں سخت سردی کے نتیجے میں بلڈپریشر میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہوجاتا ہے انہوںنے کہا ہے کہ ہائی بلڈپریشر کے نتیجے میں ہارٹ اٹیک کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں ۔ڈاک صدر ڈاکٹر نثارلحسن نے کہا ہے کہ درجہ حرارت میں منفی حک تک گراوٹ بلڈ پریشر میں اضافے کا سبب بنتا ہے جس سے دل کے مہلک دورے اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ڈاک صدر ڈاکٹر نثار الحسن کا مزید کہنا ہے ہائی بلڈ پریشر کو سردیوں میں قابو کرنا مشکل ہے۔ یہاں تک کہ صحتمند لوگ بھی خون کے فشار میں اضافہ کے شکار ہوتے ہیں اور وہ بھی اس سے نہیں بچ سکتے۔انہوں نے کہا کہ مختلف مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سردیوں سے عمر رسیدہ افراد ، بچوں اور خواتین میں بلڈ پریشر بلند ہوتا ہے۔ ڈاکٹر نثار نے کہا کہ ٹھنڈک درجہ حرارت خون کی نالیوں کو محدود کرتا ہے جس سے بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ تنگ نسوں کے ذریعے خون کوروانی کے لئے مزید دباؤ کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہارمونز ، جیسے سردی کے میں ایڈرینالائن میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ بلڈ پریشر میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔سردیوں کے دوران سورج کی روشنی کی کمی وٹامن ڈی کی سطح کو کم کرتی ہے جس سے بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے جو ہائی بلڈ پریشر کا باعث بنتا ہے۔ اکٹر نثار نے کہا بہت زیادہ لوگ نہیں جانتے کہ ان کا بلڈ پریشر زیادہ ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ لوگ بلڈپریشرکی متواتر جانچ کرتے رہیں۔ڈاک صدرکا مزید کہنا ہے کہ گھریلو طور پر استعمال کئے جانے والے بلڈ پریشر کے آلات ہسپتالوں، کلینکوں یا ڈاکٹروںکے آلات سے صحیح بلڈپریشر دکھاتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جب کہ ہم موسم کو تبدیل نہیں کرسکتے تاہم ہم موسم سرما میں اپنے بلڈ پریشر کے انتظام کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرسکتے ہیں۔ سرد درجہ حرارت سے بچنے کے لئے اپنے آپ کو گرم رکھیں۔ اگر آپ باہر جاتے ہیں تو تہوں میں ملبوس ٹوپی ، دستانے اور اسکارف پہنیں۔ سخت سردی میں لوگوں کو چلنے سے پرہیز کریں اور ورزش کا اہتمام بھی گھروںمیں کریں ۔ نمک کی مقدار کو کم کریں ، وٹامن ڈی متواتر لیں اور اگر آپ بلڈپریشر کے مریض ہیں تو روزانہ دوائی لینا نہ بھولیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں