ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

سرکاری نوکریوں کا جھانسہ دینے والاگروہ

   70 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

سرکاری نوکریوں کا جھانسہ دینے والاگروہ

کرائم برانچ کشمیر نے کی عدالت میں چارج شیٹ دائر
سری نگر:۱۵،دسمبر//کرائم برانچ کشمیرنے سری نگر کی ایک عدالت میں سرکاری نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوگوں سے پیسے وصولنے والے گروہ کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ۔جے کے این ایس کے مطابق کرائم برانچ کشمیرکی جاب سے جاری ایک بیان کے مطابق، ایف آئی آر سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر جموں و کشمیر سے ایک مواصلت کے بعد درج کی گئی تھی، جس کے تحت یہ ذکر کیا گیا تھا کہ سی آئی ڈی جموں و کشمیر کو مبینہ طور پر چیئرمین اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے کردار کی تصدیق،تخریبی سرگرمیوں میں عدم شمولیت کے حوالے سے ایک مواصلت موصول ہوئی ہے۔کرائم برانچ نے کہا کہ ان افراد کے حوالے سے تصدیقی فہرستیں مواصلت کے ساتھ منسلک نہیں پائی گئیں اور اس کے مطابق معاملہ متعلقہ بینک حکام کے ساتھ اٹھایا گیا اور مواصلت کے جواب میں بتایا گیا کہ چیئرمین ایس بی آئی کی طرف سے بھیجا گیا خط جعلی اور من گھڑت ہے اور اسے اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے جاری نہیں کیا ہے۔ مذکورہ مواصلات امیدواروں کو دھوکہ دینے کے لیے جعلسازی سے تیار کیا گیا ہے۔ ان مواصلات کی بنیاد پر مقدمہ ایف آئی آر زیر نمبر 47/2021 کرائم برانچ کشمیر میں درج کیا گیا تھا اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا ۔کرائم برانچ کشمیر کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں امیدواروں کو سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر ان سے4 لاکھ روپے وصول کئے۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.