اوڑی میں وی ایل ڈبیلو کروڑوں روپے کے ہیرون سمیت گرفتار 55

رنگر ریٹ تصادم آرائی

ملک مخالف‘نعرہ بازی کے الزام میں ماں اور بیٹی گرفتار
سرینگر//۱۵دسمبر//جموں و کشمیر پولیس نے کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ایک انکاونٹر کے بعد ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں ماں اور بیٹی کو گرفتار کیا ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سرینگر کے رنگ ریٹ علاقے میں گزشتہ دنوں فورسز اور جنگجو کے درمیان مختصر فائرنگ میں 3جنگجوئوں کے ہلاک کے بعد نعرے بازی اور پتھراو ہوا ہے اس دوران پولیس نے اس سلسلے میں ما بیٹی سمیت 2افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف باضابطہ طور کیس درج کر لیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ رنگریٹ مسلح تصادم کے بعد روز انکلیو راولپورہ سرینگر کی رہائشی مشتاق احمد صوفی کی بیوی افروزہ اور اس کی بیٹی عائشہ دختر مشتاق احمد صوفی نے ملک مخالف سرگرمیاں انجام دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں کو پولیس اسٹیشن صدر نے گرفتار کیا تھا اور بعد میں قانونی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد انہیں ویمن پولیس اسٹیشن رام باغ منتقل کردیا گیا۔ایک پولیس اہلکار نے کشمیر ڈاٹ کام کو اس بات کی تصدیق کی کہ شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر نمبر209/2021زیر دفعہ 147، 148، 149 اور 326 کے تحت سری نگر کے مضافات میں رنگریٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں امن و امان میں حلل ڈالنے کی کوشش کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پیر کو سری نگر کے مضافاتی علاقے رنگریٹ میں دو جنگجو مارے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد قریبی علاقوں کے مقامی لوگوں نے احتجاج کیا اور سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا اور ملک مخالف سرگرمیاں انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں