20سے30دسمبر تک سردی میں مذید اضافے کا امکان// محکمہ
سرینگر//۱۵دسمبر//کے این ایس //وادی کشمیر میں خشک موسم کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے عوام کا گھروں سے باہر نکلنا دن بدن مشکل ہو تا جا رہا ہے اس دوران گزشتہکے دوران ڈل جھیل کے اندرونی حصے منجمدہے اس دوران محکمہ موسمیات نے بتایا کہ20سے30دسمبر تک سردی میں مذید اضافے کا امکانہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں سردی کی شدت میں روز افزاں ہو رہے اضافے کے چلتے سری نگر میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین رات درج کی گئی۔منفی درجہ حرارت کے باعث وادی میں کئی ایک آبی ذخائر بشمول شہرہ آفاق ڈل جھیل کو بدھ کی صبح جزوی طورپر منجمند پایا گیا۔ اس کے علاوہ کچھ ایک علاقوں میں پینے کے پانی کی سپلائی لائنیں بھی منجمند ہو گئی ہیں جس کے باعث ایسے علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہو کررہ گئی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کا درجہ حرارت منفی 3.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ رات کو مطلع صاف رہنے کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہو رہی ہے۔کم سے کم درجہ حرارت منفی3.9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کئے جانے کے بعد سری نگر میں سیاحوں کی تفریح کے مرکز شہرہ آفاق جھیل کے اندرونی حصے بدھ کی صبح منجمند پائے گئے۔ نامہ نگارنے بتایا ڈل کے اندرونی علاقوں میں شکار والوں کو یخ کی پرت توڑ کر شکاروں کے لئے جگہ بناتے ہوئے دیکھا گیا۔علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے بدھ کی صبح کو ہی الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آنے والے دنوں کے دوران کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آنے کا امکان ہے۔ادھروادی کشمیر میں موسم خشک ہے جبکہ دن میں کھلی دھوپ میں لوگ لطف اٹھا رہے ہیں تاہم اس کے ساتھ ساتھ رات اور صبح شام کے سردیوں میں شدید اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا نے20سے30دسمبر تک سردی میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔
58