تصور میں تری آنکھیں ، ترا کاجل بناتا ہوں 50

ٹریفک قوانین اب بہانہ بازی نہیں چلے گی ،قوانین پرعمل لازمی

خلاف ورزی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا//اعجاز اسد
سری نگر:۱۵،دسمبر//شہر سری نگر میں ٹریفک جام کی بدعت سے نجات پانے کی خاطر ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایک خصوصی مہم شروع کی جس کے تحت خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیوروں کیخلاف موقع پر ہی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈپٹی کمشنر سری نگر محمداعجاز اسد نے ڈرائیوروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب بہانہ بازی نہیں چلے گی بلکہ خاطی ڈرائیوروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جے کے این ایس کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمداعجاز اسد نے بدھ کے روز لالچوک میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ عوام الناس کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد لالچوک، ریگل چوک، ڈلگیٹ اور جہانگیر چوک میں ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف چالان کاٹے گئے۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے سری نگر میں مخصوص مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود بھی مسافر بردار گاڑیوں کے ڈرائیور شاہراہوں کے بیچوں بیچ گاڑیاں کھڑی کر رہے ہیں جس وجہ سے بدترین ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمداعجاز اسد کاکہناتھاکہ ڈلگیٹ میں ایس پی ٹریفک نے تین گاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا کیونکہ انہوں نے بیچ شاہراہ پر گاڑیاں کھڑی کی ہوئی تھیں۔انہوں نے کہاک ہ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ایمبولنس گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو لالچوک میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے کہاکہ اب بہانہ بازی نہیں چلے گی بلکہ ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین پر من وعن عمل کرنی ہوگی اگر ایسا نہیں کیا تو اْن کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔شام کے وقت اکثر روٹوں پر مسافر بردار گاڑیاں غائب ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس حوالے سے اقدامات اْٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں ٹریفک جام کو ختم کرنے کی خاطر انتظامیہ اکیلے کچھ نہیں کرسکتی بلکہ اس کیلئے لوگوں کو بھی ٹریفک عملے کے ساتھ اپنا بھر پور دست تعاون فراہم کرنا چاہئے۔ ضلع ترقیاتی کمشنرمحمداعجاز اسد کے مطابق شاہراہوں پر غیر ضروری طورپر ریڈیاں لگانے سے بھی ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے اور اس سے نمٹنے کی خاطر بھی اقدامات اْٹھائے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں