46

جموںکشمیر کا ریاستی درجہ مناسب وقت پر بحال کیا جائے گا

انتخابی عمل الیکشن کمیشن آف انڈیا کے حد اختیار میں
گزشتہ پانچ سالوں سے شہری ہلاکتوں میںکمی آئی / نیتی آنند رائے
سرینگر/15دسمبر/سی این آئی//جموں کشمیر کا ریاستی درجہ مناسب وقت پر بحال کیا جائے گا کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزرات داخلہ نے کہا ہے کہ شہری ہلاکتوں کے باوجود بھی غیر ریاستی مزدور بنا کسی خوف کے کشمیر میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں شہری ہلاکتوں میں کافی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کچھ ماہ سے سیاحوں کی بھاری تعداد نے کشمیر کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پارلیمنٹ میں جموں کشمیر کے ریاستی درجہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزرات مملکت برائے اموا ر داخلہ نیتی آنند رائے نے کہا کہ مرکزی سرکار جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے پر وعدہ بند ہے اور اس کو مناسب وقت پر بحال کیا جائے گا ۔ اس ضمن میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مود اور وزیر داخلہ نے ریاستی عوام سے جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کیا جائے گا ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہا: جموں و کشمیر کو مناسب وقت پر ریاست کا درجہ ملے گا، انتخابات کرانے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کا تاریخ مقررہ کرنا الیکشن کمیشن آف انڈیا کا کام ہے ۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے لوک سبھا میں کہا کہ اگست 2019 سے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ تین برسوں میں شہری ہلاکتوں پر روک لگ چکی ہے اور تشدد آمیزواقعات میں بھی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ انہوںنے مزید بتایا کہ مرکزی سرکار جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔ اسی دوران انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میںگزشتہ پانچ سالوں کے دوران شہری ہلاکتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور ہر سال اوسط جموں کشمیر میں 37سے 40شہری ہلاکتیں درج کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کشمیر میں شہریوں کو نشانہ بنا کر ان کو ہلاک کیا جاتا ہے لیکن عام شہری ہلاکتوں کے باوجود بھی جموں کشمیر میں غیر مقامی مزدوروں کی بھاری تعداد بنا کسی خوف و ڈر کے کام کر ہی ہے جبکہ کچھ ماہ سے سیاحوں کی بھاری تعداد نے کشمیر کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا اور وہ کشمیر کے سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں بھی سردیوں کی پراہ کیے بغیر بھاری تعداد میںسیاح کشمیر کا رخ کر رہے ہیں اور وہاںکے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں