ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

توانائی کے تحفظ کا قومی دن

   110 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

توانائی کے تحفظ کا قومی دن

گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول گنڈ حسی بٹ میں تقریب کا انعقاد

سرینگر؍؍۱۴؍دسمبر؍؍ توانائی کے تحفظ کے قومی دن کے موقعے پر گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول گنڈ حسی بٹ میں ایک سیمنار کا انعقاد ہوا جس میں فیکلٹی ممبران کے علاوہ طلبا نے توانائی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اپنے تاثرات پیش کئے۔اس موقعہ پر مقررین نے کہا کہ آبادی میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہےاور توانائی کے ضرورت سے زیادہ استعمال کی وجہ سےپوری دنیا خاص کر ملک میں توانائی کے وسائل کا تحفظ ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔لہذا وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو ہر قسم کے قدرتی وسائل کو بچانے اور ان کے تحفظ کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔مقررین نے کہا کہ ملک میں توانائی کے وسائل کو بروئے کار لانےاور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لئے ملک گیر سطح پر آگاہی و بیداری مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ توانائی کےبڑھتے ہوئے بحران سے نمٹا جاسکے۔ مقررین نے مقامی سطح پر دستیاب وسائل کےتحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب میں طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاٹھائے رکھے تھے جن پر توانائی کے وسائل کے تحفظ کے نعرے درج تھے۔ اس موقعہ پرپینٹنگ کا مقابلہ بھی منعقد ہوا۔سکول کے پرنسپل میر شبیر احمد نےقرآن پاک کا حوالہ دیتے ہوئے طلبااور اساتذہ کوان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا۔اورکہا کہ ماحولیاتی توزان برقرار رکھنا اور قدرتی وسائل کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے اور اسلام بھی ہمیں ماحولیات وغیرہ سے متعلق سنہرے اصول فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں توصیفی اسناد بھی تقسیم کی ۔تقریب میں محترمہ یاسمینہ لون،محترمہ عشرت،محترمہ آسیہ ،محترمہ سمیرہ اور سالک سمیت دیگر دانشوروں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔یاد رہے توانائی کے تحفظ کاقومی دن ہر سال14 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا بنیادی مقصد عوام میں توانائی کے وسائل کے حوالے سے شعور وآگہی پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.