ہندوستان ہر شعبے میں نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے 49

وزیر اعظم نریندر مودی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے

جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر بات کریں گے
سرینگر /14دسمبر/سی این آئی// وزیر اعظم نریندر مودی بی جے پی کی سرکار والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ حکومت سے متعلق سرکاری کام کاج کے بارے میں تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم یوٹی جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ بھی ممکنہ طور پر جموںکشمیر کی حفاظتی صورتحال سے متعلق تفصیلی گفتگوکریں گے اور سیکورٹی انتظامات سے متعلق جانکاری حاصل کریں ے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودیوارانسی کے اپنے دورے کے دوسرے دن بی جے پی سرکار والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کیساتھ میٹنگ کررہے ہیں۔ میٹنگ میں آسام، اروناچل پردیش، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش،کرناٹک، مدھیہ پردیش، منی پور، تری پورہ، اترپردیش اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ شرکتکررہے ہیں۔ بہار اور ناگالینڈ کے نائب وزرائے اعلیٰ بھی اِس میٹنگ میں موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی بات کریں گے اور جموں کشمیر کی مجموعی حفاظتی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے خاص کر گزشتہ دو دنوں میں پولیس اہلکاروں پر ہوئے حملے کو بھی زیر بحث لایا جانے کا امکان ہے ۔ ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اِس میٹنگ میں حکومت چلانے کے بہترین طور طریقوں کی ایک دوسریکو جانکاری فراہم کرنے کا موقع ملے گا اور یہ وزیراعظم نریندر مودی کے ٹیم انڈیا کیجذبے کو مزید مستحکم کرنے کے نصب العین کے عین مطابق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں