ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

سرنکوٹ پونچھ جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی

   69 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

انتہائی مطلوب پاکستانی لشکر کمانڈر ابو زرار جاں بحق ، جنگلات میں آپریشن جاری / پولیس
سرینگر /14دسمبر/سی این آئی// جموں کے سرنکوٹ پونچھ جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میںانتہائی مطلوب پاکستانی جنگجو جاں بحق ہو گیا ہے ۔ پولیس نے جھڑپ میں جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک جنگجو سے اے کے 47رائفل ، چار میگزین اور دیگر اسلحہ بر آمد کر لیا گیا ہے جبکہ جنگلات میں وسیع آپریشن جاری ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں دفاعی ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق سرنکوٹ پونچھ کے جنگلی علاقہ میں دو سے تین عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج اور جموںکشمیر پولیس کے خصوصی ٹیم نے جنگلات کو منگل کی صبح محاصرے میں لیا اور وہا ں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی جنگلات میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں دو بدو جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق جنگلات میںکچھ وقت تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں آس پاس کے علاقہ لرز اٹھے جبکہ فائرنگ کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی مزید کمک علاقے میںروانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور جنگجوئوںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق جنگلات میںکچھ وقت تک گولیوں کے تبادلے کے بعد جونہی خاموشی چھا گئی تو جھڑپ کے مقام سے ایک جنگجو کی نعش بر آمد کر لی گئی جس کی شناخت ابو زرار ساکنہ پاکستان کے بطور ہوئی اور اس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تھا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں انتہائی مطلوب پاکستانی جنگجو ابو زرار مارا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک جنگجو سے ایک اے کے 47رائفل ، چار میگزین ، ایک گرینیڈ اور دیگر اسلحہ بر آمد کر لیا گیا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ پورے جنگلات میں وسیع تلاشی آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.