54

کپوارہ میں حوالدار نے خود کو گولی مار کر خودکشی

چوبیس گھنٹوں میں خود کشی کا یہ دوسرا واقعہ
سرینگر /13دسمبر/سی این آئی// فوجی کانسٹیبل نے کپوارہ میں فوجی کیمپ کے اندر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ واقعہ کے پیچھے وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فوجی اہلکاروں کی جانب سے خود کشی کا یہ دوسرا واقع ہے ۔ اس سے قبل دہلی کے رہنے والے میجر نے رامبن میں خودکشی کر لی تھی۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کانسٹیبل نے کپوارہ میں فوجی کیمپ کے اندر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ اس کی شناخت شنڈے سندیپ ارجن کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ درنگیاری چوکی بل میں تعینات تھے۔ یہ واقعہ پیر کی صبح ساڑھے چار بجے پیش آیا۔ جب شندے نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی۔ اسے دوسرے ساتھیوں نے سری نگر کے ملٹری ہسپتال لے گئے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔فوج کے ایک اہلکار نے بتایا کہ واقعہ کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اتوار کو ایک دن پہلے، میجر، جنہوں نے رامبن میں کمپنی کمانڈر کی ذمہ داری سنبھالی، نے سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔23 راشٹریہ رائفلز کی الفا کمپنی کی مہو بال پوسٹ پر تعینات میجر کی شناخت پرویندر سنگھ ولد راشپال سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جو پریہ درشنی وہار، نئی دہلی کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے مشتبہ حالات میں موت کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ میجر پروندر سنگھ کی خودکشی کی اطلاع ہفتہ کی رات 10.30 بجے ملی۔ میجر پروندر کو حال ہی میں 23 آر آر میں کمپنی کمانڈر بنایا گیا تھا۔ رات کو اپنے کوارٹر میں، اس نے ایک اے کے رائفل سے خود کو گولی مار لی۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی تحقیقات کے بعد لاش کو قبضے میں لے لیا۔ اتوار کو پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو فوج کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ جموں کشمیر میں تعینات فوجی اہلکاروں کی جانب سے خود کشی کے واقعات پیش آرہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں