ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

منشیات نشیلی ادویات کی لت میں مبتلا افراد کیلئے ڈرگ دایڈکشن سینٹروں میں علاج کے خاطر جگہ دستیاب نہیں

   69 Views   |      |   Tuesday, May, 24, 2022

گنجائش نہ ہونے کے باعث مبتلاافرادکاعلاج متاثر،عوام میںبھی فکروتشویش کی لہر
سرینگر/ 12 دسمبر /اے پی آئی منشیات نشیلی ادویات کی لت میں مبتلا افراد کی تعدادمیں جہاں سورج طلوع ہونے اور غروب ہونے کے دوران جہاں اضافہ ہوتاہے اسمیں مبتلاافرادکے علاج کیلئے سرکاری سطح پرخاطرخواہ اقدامات نہیں اٹھانے گئے ہے اورعلاج ومعالجے کے فقدان پر لوگوں نے حیرانگی کااظہار کیا۔اے پی آ ئی کے مطابق سرکارنے اس بات کا خوداعتراف کیاہے کہ جموں وکشمیر میں منشیات اورنشیلی ادویات کی لت میں مبتلاافرادکی تعدادچھ لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ ہردن صرف وادی کشمیر میں ہی منشیات اورنشیلی ادویات کی خرید فروخت دو کروڑبیس لاکھ کے قریب تائی جاتی ہے اور منشیات اورنشیلی ادویات کی لت میں مبتلاافراد کی تعداد میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتاجارہاہے اورجموں وکشمیر بالعموم اور وادی کشمیربالخصوص تیزی کے ساتھ منشیات کی لت میں مبتلاہوتے جارہے ہیں ۔منشیات اور نشیلی ادویات کی لت میں مبتلاافراد کے علاج کے لئے اگرچہ سرکاری اور پرائیویٹ سطح پربڑے بڑے دعوے کئے جارہے ہے تاہم منشیات کی لت میں مبتلالواحقین کے افرا دنے سرکار کے دعوؤں کوخارج کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو اس بدعت کے خاتمے کے لئے ان بڑے مگر مچھوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی اشدضرورت ہے جواپنے ایجنڈوں کو فراہم کرتے ہے اور جب تک نہ ان سرغنوؤں کوکیفرکردار تک پہنچایاجائے تب تک منشیات اورنشیلی ادویات کے خلاف کی جانی والی تمام کارروائیاں بے بنیاد ثابت ہوسکتی ہے ۔مزکور ہ افرادکے لواحقین کایہ بھی کہناہے کہ ڈرگ د ایڈکشن سینٹروں میں ایسے افراد کو رکھنے کے لئے گنجائش نہیں ہے اور جب ڈاکٹروں کی جانب سے ایسے افراد کومکمل علاج کرنے کی صلاح دی جارہی ہے تویہ ڈرگ دایڈکشن سینٹروں کے بغیر اور کسی دوسری جگہ پرممکن نہیں منشیات اور نشیلی ادویات کی لت میں مبتلاافراد اس لت میں مبتلا توہیں تاہم وہ اسے اپنے گھروں میں ادویات استعمال کرنے سے چھٹکارا حاصل نہیں کرپارہے ہیںاور ضرورت اس امرکی ہے ایسے افرادجونشیلی ادویات کی لت میں مبتلاہوگئے ہیں اور انہیںاگر بچانا یااس سے دوررکھنا ہے توانہیں ڈرگ د ایڈکشن سینٹروں میں ہی بھرتی کیاجانا چاہئے جہاں ان کی بہتر طریقے سے کونسلنگ ہوگی اور ان کاعلاج بھی ہوپائیگاتب جاکر ایسے افراد اس وباء سے نجات حاصل کرپائینگے ۔عوام حلقوں نے بھی اس بات کامطالبہ کیاکہ ہرضلع میں ایک ڈرگ د ایڈکشن سینٹر کی ضرورت ہے تاکہ تمام مبتلاافرادکومخصوص ڈرگ دایڈکشن سینٹروں تک نہ لایاجائے بلکہ ضلع وتحاصیل سطح پران کاعلاج ہوسکے اور اس کے لئے سرکار کوسنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھانے ہونگے اورسرکار کوچاہئے کہ وہ منشیات اورنشیلی ادویات کے اس ناسور کوختم کرنے کیلئے عوام کوساتھ لے کرچلے تاکہ اس بدعت کاخاتمہ یقینی ہوسکے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.