48

آر ایس پور ہ میں کنٹرول لائن پر خاتون درانداز ہلاک

بی ایس ایف نے کئی مرتبہ انہیں واپس جانے کو کہا تاہم وہ نہ مانی / ترجمان
سرینگر /13دسمبر/سی این آئی// بی ایس ایف نے آر ایس پورہ میں ایک خاتون درانداز کو مارنے کادعویٰ کیا ہے ۔ بی ایس ایف کے مطابق انہیں کئی مرتبہ روکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم انہوں نے روکنے سے انکار کر دیا جس کے بعد اس پر گولیاں چلائی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بی ایس ایف نے ایک پاکستانی خاتون کو ہلاک کرنے کادعویٰ کیا ہے ۔ بی ایس ایف ترجمان کے مطابق گزشتہ شپ لائن آف کنٹرول پر آر ایس پورہ سیکٹر میں اس پا؎رسے ایک پاکستانی خاتون کی مشکوک نقل و حمل دیکھی گئی جس کے بعد اسکو روکنے کا اشارہ کیا گیا ۔ انہو ں نے بتایا کہ کئی مرتبہ خاتون کوللکارنے کے بعد بھی انہوں نے ایک بھی نہ سنی اور آگئے بڑھی جس کے بعد بی ایس ایف کو اس پر مجبوری میں گولیاں چلانی پڑی ۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد کی حفاظت پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کو جب لگا کہ خاتون سرحد پار کرکے ان کے قریب آ رہی ہے تو انہوں نے اپنے بچائو میں اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہئے کہ کن حالات میںخاتون اس پار داخل ہونے کی کوشش میں تھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں