ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

اب سرینگر کے رنگریٹ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مختصر شوٹ آوٹ

   84 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

دو عدم شناخت جنگجو جاں بحق ، اسلحہ و گولہ باردو بھی ضبط ، علاقے کا محاصرے ختم
سرینگر /13دسمبر/سی این آئی// جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ رنگریٹ سرینگر علاقے میں مختصر جھڑپ کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس نے جھڑپ میں دونوں جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا مہلوک جنگجو کی شناخت کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق رنگریٹ سرینگر علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آ ر پی ایف اور ایس او جی نے علاقے کو سوموار کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارورائی شروع کر دی ۔ ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ جونہی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور فوج و فورسز پر شدید فائرنگ کی ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں فائرنگ شروع ہوتے ہی فوج و فورسز نے مورچہ زن ہوکر جوابی کارروائی کی اور اس طرح سے علاقے میں دو بددو جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی گولیوں کی گن گرج سے پورا علاقہ لرز اٹھا جبکہ فوج و فورسز نے پورے علاقے کو سیل کرکے جنگجوئوں کے فرار ہو نے کے تمام راستے سیل کر دئے اور فوج کی اضافی کمک طلب کرکے آپریشن کو وسیع کر دیا گیا ۔ اسی دوران ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ جنگجوئوں کو خود سپردگی کرنے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے پیشکش ٹھکرادی اور فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ دوبارہ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ کچھ منٹوں تک جاری رہا جس کے بعد جونہی علاقے میں گولیوں کا تباو لہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے دو جنگجو کی نعش بر آمد کر لی او ر ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا جن کی فوری طور شناخت نہ ہو سکی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محاصرے میں موجود جنگجو کو سرنڈر کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے ٹھکراکر فورسز پر گولیاں چلائیں۔انہوں نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران دو جنگجو ئوں کو ہلاک کر دیا گیا جن کی نعشیں جھڑپ کے مقام سے ملی ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں جنگجوئوں کی فوری طورپر شناخت نہیںہو سکی جس کیلئے کارورائی جاری ہے ۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.