45

ضلع ہسپتال پلوامہ میں جن اوشدھی کیمپ کا انعقاد

کیمپ منعقد کرنے کا مقصد لوگوں میں جن اوشدھی کیندر دوا خانوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا/ ڈرگ کنٹرولر کشمیر
پلوامہ/تنہا ایاز/ ضلع ہسپتال پلوامہ جن اشدھی سمیلن کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کشمیر عرفانہ احمد تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔تقرب سے خطاب کرتے ہوئے نوڈل آفیسر پردھان منتری جن اشدھی یوجنا،جموں و کشمیر، رفعت نزیر نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کا مقصد لوگوں میں جن اوشدھی کیندر دواخانوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ ہسپتال میں جن اوشدھی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کشمیر عرفانہ احمد، نوڈل آفیسر پردھان منتری جن اشدھی یوجنا،جموں و کشمیر رفعت نزیر،اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر پلوامہ تبسم وانی، چیف میڈیکل افسر پلوامہ ڈاکٹر جوہرہ، اور ڈاکٹر محمد یوسف ٹاک کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر افراد موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس طرح کے کیمپ منعقد کرنے کا مقصد لوگوں میں جن اوشدھی کیندر دوا خانوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔نمائندے کے مطابق ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کشمیر عرفانہ احمد نے شرکا کو اسکیم کے فوائد سے روشناس کرایا۔انہوں نے ڈاکٹروں سمیت محکمہ صحت سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ اس سکیم کی کامیابی کے لئے اپنے تعاون دیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوڈل آفیسر پردھان منتری جن اشدھی یوجنا،جموں و کشمیر رفعت نزیر نے کہا کہ جن اوشدھی کے تحت غریب لوگ کم قیمتوں پر ادویات حاصل کر کے بہت زیادہ مستفید ہوتے ہیں۔ تقریب سے ڈاکٹر محمد یوسف ٹاک اور ڈرگ کنٹرولر پلوامہ کے علاوہ صحت کے دیگر افسران نے بھی خطاب کیا۔ ادھر ایسی ہی ایک تقریب شوپیان میں منعقد ہوئی جس میں چیف میڈیکل آفیسر شوپیان ،میڈیکل سپرانٹنڈنٹ کے ڈاکٹروں اور صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں