ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

ہیلی کاپٹر حادثہ میں مزید چھ فوجی اہلکاروں کی لاشوں کی شناخت کی گئی

   86 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

آخری رسومات آج ادا ہوں گی، نعشیں اہل خانو ں کو سونپ دی گئی
سرینگر /11دسمبر/سی این آئی// کنور ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید چھ فوجی جوانوں کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے اور انہیں آج علی الصبح ان کے اہل خانہ کو سونپ دیا گیا ہے۔اس حادثے میںچیف ڈیفنس بپن راوت، انکی اہلیہ سمیت 13افرادہلاک ہوئے تھے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کنور ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید چھ فوجی اہلکاروںکی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے اور انہیں آج علی الصبح ان کے اہل خانہ کو سونپ دیا گیا ہے۔ فوجی حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے فضائیہ کے مزید چھ اہلکاروں کی لاشوں کی ہفتے کی صبح بیس اسپتال میں شناخت کی گئی۔جن فوجیوں کی لاشوں کی شناخت کی گئی ہے ان میں لانس نائک بی سائی تیجا، جے ڈبلیو او پردیپ، ونگ کمانڈر پی ایس چوہان، اسکواڈرن لیڈر کلدیپ سنگھ، جے ڈبلیو او داس اور لانس نائک وویک کمار شامل ہیں۔ بقیہ فوجیوں کی لاشوں کی درست شناخت کا عمل جاری ہے۔سبھی فوجی اہلکاروں کی لاشیں فضائیہ کے خصوصی طیاروں کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کی جائیں گی جہاں فوجی اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ آبائی مقامات پر لے جانے سے قبل بیس اسپتال میں ان سبھی فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔جے ڈبلیو او پردیپ کا جسدے خاکی صبح 11 بجے سلور پہنچے گا، ونگ کمانڈر چوہان کا جسدے خاکی صبح 9:45 بجے آگرہ پہنچے گا، جے ڈبلیو او داس کا جسد خاکی صبح ایک بجے بھونیشور پہنچے گا، سکواڈرن لیڈر کلدیپ سنگھ کا جسدے خاکی ساڑھے بارہ بجے پہنچے گا۔ پیلانی اور لانس نائک وویک کمار کا جسدے خاکی صبح 11:30 بجے گگل لے جایا جائے گا۔ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور 11 دیگر فوجی اہلکاروں کی بدھ کے روز کنور میں فضائیہ کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے حادثے میں موت ہو گئی تھی۔ حادثے میں زخمی فضائیہ کے گروپ کیپٹن ورون سنگھ بنگلورو کے کمانڈ اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت نازک لیکن مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.