زاکورہ جھڑپ میں مارے گئے عسکریت پسندوں کا تعلق کولگام اور پلوامہ سے جنوبی کشمیر سے اب جنگجو سرینگر کا رخ کرتے ہیں ، ان کے خلاف کارورائی جاری صحافی فہد شاہ کے خلاف تین کیس درج ، وہ عسکریت پسندی کو بڑھائوا دینے میںملوث / آئی جی پی کشمیر 47

بانڈی پورہ حملے کے بعد آئی جی پی کی صدارت میں سیکورٹی فورسز کی مشتر ک میٹنگ

پاکستانی جنگجو نے حملہ انجام دیا ، ہتھیار چھینے کی کوشش ناکام بنائی گئی / آئی جی پی کشمیر
سرینگر /11دسمبر/سی این آئی// گلشن چوک بانڈی پورہ میںجنگجویانہ حملے میں دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بانڈی پورہ میں ایک مشتر کہ سیکورٹی میٹنگ سے خطاب کیا جس دوران انہوں نے کہا کہ پاکستانی جنگجو نے حملہ انجام دیا اور ہتھیار چھینے کی کوشش ناکام بنائی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار اور جنرل آفیسر کمانڈنگ کلو فورس کی صدارت میں بانڈی پورہ میں سیکورٹی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق جی او سی کلو فورس میجر جنرل سنجیو سنگھ سلاریہ نے بانڈی پورہ کا دورہ کرکے اس جگہ کا معائنہ کیا جہاں دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی ۔ جس کے بعد آئی جی پی کشمیر وجے کمار کی صدارت میں مشتر کہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر ضلع میں سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا گیا جبکہ اس موقعہ پر گلشن چوک بانڈی پورہ میںہوئے جنگجویانہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوئی تفصیلات کے مطابق حملہ پاکستانی جنگجو نے انجام دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی جنگجو نے ڈرائیور اور ایس ایچ او کے ذاتی محافظ پر فائرنگ کی تاہم وہ ان سے ہتھیار چھینے میںناکام ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی جنگجو ہے اور عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ ہے جبکہ اس حملے کو انجام دینے میں ان کی مدد دو بالائی زمین کارکنوں نے کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں