شمالی کشمیر میں کچھ ہی غیر مقامی جنگجو سرگرم ، بانڈی پورہ حملے سے متعلق اہم سراغ ہاتھ لگے ہیں 52

شمالی کشمیر میں کچھ ہی غیر مقامی جنگجو سرگرم ، بانڈی پورہ حملے سے متعلق اہم سراغ ہاتھ لگے ہیں

پولیس اہلکاروں کی ہلاکت میں ملوث غیر ملکی جنگجو کو جلد ہی اس کے انجام تک پہنچا یا جائے گا
دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی مرتب ، پاکستان نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنا رہا ہے / دلباغ سنگھ
سرینگر /11دسمبر/سی این آئی// شمالی کشمیر میں کچھ ہی غیر مقامی جنگجو سرگرم ہے کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ بانڈی پورہ میں جنگجو یانہ حملے کے بارے میں پولیس کو کچھ اہم سراغ ملیں ہے ۔ اسی دوران لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی مرتب دی جا رہی ہے کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پاکستان منشیات کے استعمال سے جموں کشمیر کے نوجوانوں کو تباہ کر رہا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق گلشن چوک بانڈی پورہ میں جنگجویانہ حملے میں ہلاک ہوئے دو پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت پرسی کیلئے جموںکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے سوپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گلشن چوک بانڈی پورہ میں پولیس پارٹی پر حملے میںملوث جنگجوئوں کی شناخت کر لی گئی ہے اور پولیس کے ہاتھ اس حملے سے متعلق انتہائی اہم سراغ لگیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملا کر لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کوششیںجا ری رکھا ہوا ہے جو جنگجوئوں کو راس نہیں آتی ہے اور وہ پولیس اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہیں اور ان پر حملہ کرتے ہیں ۔ شمالی کشمیر میں غیر مقامی جنگجوئوںکی تعداد کے بارے میںپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جموں کشمیر پولیس سربراہ نے کہا کہ شمالی کشمیر میں غیر مقامی جنگجوئوںکی تعداد زیادہ نہیں ہے کیونکہ پولیس ان پر نظر گزر رکھی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ ہی جنگجوئوں نے حالیہ میں دراندازی کرکے اس پار داخل ہونے میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور ان کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے کارروائی جاری ہے ۔ ادھر دورہ راجوری اور پونچھ کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائیزہ لینے کے بعد جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ایک مشتر کہ سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی جس دوران انہوں نے دونوں اضلاع میں سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا اور امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری لی ۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوششوںکو ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی مرتب دی جا رہی ہے تاکہ اُس پا ر سے ہونے والی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ اور راجوری میں درندازی کی کوششیں کئی بار ریکارڈ کی گئی ہے جن کو ناکام بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر فوج چوکس ہے اور پاکستان کی جانب سے جو بھی کوششیں کی جا رہی ہے ان کو بروقت ناکام بنایا جاتا ہے ۔ دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ پاکستان جموں کشمیر کے نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنا کر انہیں تباہ و برباد کر رہا ہے جبکہ پاکستانی ایجنسیاں منشیات ، اسلحہ اور نقدی کی سمگلنگ کرکے جموں کشمیر میں عسکری کارروائیوں کو بڑھائوا دیتا ہے ۔ اس موقعہ پر میٹنگ میں حالیہ دراندازی کے واقعات کے بارے میںجانکاری حاصل کر لی گئی اور سیکورٹی فورسز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے ہونی والی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے ہمیشہ متحرک رہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغل روڑ پر مزید چیک پوائنٹ قائم کرکے تاکہ اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ کرنے کی کوششوں پر روکتھام لگائی جائے اور ایسی کارروائیوںپر نظر رکھی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں